عمرکوٹ (رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)
پریس کلب عمرکوٹ کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس پریس کلب ہال عمرکوٹ میں سرپرستِ اعلیٰ حاجی گل حسن آریسر، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی، صدر غلام محمد کنبھر اور جنرل سیکریٹری اللہ بخش آریسر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پریس کلب عمرکوٹ کے انتخابات 5 اکتوبر 2026ء تک، یعنی 15 دن کے اندر کرائے جائیں گے، جبکہ موجودہ پریس کلب کی تمام باڈی تحلیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جنرل باڈی اجلاس میں اکثریتی رائے سے الیاس تھری کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین، رسول بخش رحیمدانی کو سینئر رکن اور عمران شاہ کو رکن مقرر کیا گیا۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پریس کلب عمرکوٹ کے رجسٹرڈ آئین اور ضوابط کے مطابق شفاف طریقے سے انتخابات کرائے جائیں گے۔ اس موقع پر پریس کلب عمرکوٹ کی سابقہ باڈی کے صدر غلام محمد کنبھر اور دیگر عہدیداران کو پریس کلب کے ترقیاتی کاموں، رنگ و روغن، فرنیچر کی خریداری اور باڈی کو بہتر انداز میں چلانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس میں محمد امین ڈیپلائی، ولی خان پٹھان، سیف اللہ منگریو، سید عمران شاہ ہاشمی، غلام مصطفیٰ مہر، اسلم مہر، لجپت مالہی، علی محمد رونجھو، نائید حسین خٹک، ممتاز آریسر، نظر سمیجو، امتیاز کھوسو، اسداللہ بھڑگڑی، سجاد علی شیخ، وقاص یوسفزئی، اجمل مہندرانی، علی مراد دل، اللہ جڑیو سومرو، مدن گوپال، محمد رمضان کنبھر، کامران قائم خانی، اتم سنگراسی، کانجی مل رکھیسر، سوائی مل رکھیسر اور دیگر پریس کلب عمرکوٹ کے اراکین نے شرکت کی۔


