نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم و صحت کی فراہمی اور غریب و یتیم بچوں کی معاونت کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور
دیر بالا (بیورو چیف: ریاض ابوالخیل)
دیر بالا کے تحصیل واڑی کے علاقے صندل نہاگ درہ میں اسد خیل قوم کی جانب سے ایک بڑے پاور شو اور کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں اقوامِ سلطان خیل اور وفایندہ خیل سمیت مختلف علاقوں اور اضلاع میں مقیم اسد خیل قوم کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کنونشن سے سادات خیل کے صوبائی صدر سید میاں سلطان یوسف باچا، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر راجہ امیر زمان خان، ملک بلال، سابق ناظم محمد خان، اسد خیل قبیلے کے مشران ملک جاوید، ملک عالم زیب، ملک ایاز، ڈاکٹر جمشید، ملک شاہ نواز خان، شاہ زور خان، سابق چیئرمین شیر محمد، پروفیسر لیاقت، ملک نیک عمل، مولانا عبد الستار، نوید صاحب، شہاب، انعام اللہ مشوانی، مفتی معاذ اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ اسد خیل قوم کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی سمیت غریب اور یتیم بچوں کی معاونت کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
مقررین نے قوم کے درمیان اتحاد، اتفاق اور باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے علاقے اور قوم کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
کنونشن کے شرکاء نے قومی اتحاد اور اتفاق کو فروغ دینے اور علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


