Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سائنسدانوں نے بلیک ہولز سے متعلق بڑا اور قدیم سائنسی اسرار حل کر لیا

      واٹس ایپ کا زبردست تحفہ: اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ’وائس ٹو ٹیکسٹ‘ نیا فیچر

      آرٹی فیشل انٹیلی جنس بے قابو، گوگل جیمنائی نے بھی تین کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کر لیے

      مصنوعی ذہانت کا استعمال: امریکی فوج چین کے خلاف بڑی مشکل میں پھنستے پھنستے بچ گئی

      گیمنگ کی دنیا میں طوفان: ’جی ٹی اے 6‘ کے خصوصی ڈوئل سینس کنٹرولر کی رونمائی، قیمت اور لانچ کی تاریخ سامنے آ گئی

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سکھر: ہالار میمن اسپتال میں سول ڈیفنس کے تحت فائر سیفٹی اور ہنگامی انخلاء کا خصوصی آگاہی پروگرام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سکھر (رپورٹ: عبد الرحمان راجپوت)

    ’’ہسپتال محفوظ تو صحت مند و مضبوط پاکستان‘‘ کے وژن کے تحت فخرِ سندھ، ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری اور ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس سکھر نادر شہزاد خان کی خصوصی ہدایات پر سول ڈیفنس وارڈن سروس سکھر کی جانب سے ہالار میمن اسپتال کے اسٹاف کے لیے فائر سیفٹی ایس او پیز اور ہنگامی صورتحال میں محفوظ انخلاء کے حوالے سے خصوصی آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے اسپتال کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کو آگ لگنے کی صورت میں فوری حفاظتی اقدامات، فائر ایکسٹنگوشر کے درست استعمال، فائر الارم سسٹم اور ہنگامی انخلاء کے طریقۂ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

    ڈاکٹر سعید اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے مراکز میں فائر سیفٹی کو اولین ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہر اسپتال اور طبی مرکز میں مناسب تعداد میں فائر ایکسٹنگوشر، مؤثر الارم سسٹم اور واضح ایمرجنسی ایگزٹ کا انتظام لازمی ہونا چاہیے، جبکہ متعلقہ اسٹاف کو ہنگامی صورتحال میں ان آلات کے استعمال اور محفوظ انخلاء کی عملی تربیت بھی حاصل ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر سول ڈیفنس سندھ ریاض حسین لغاری کی سرپرستی اور رہنمائی میں سول ڈیفنس وارڈن سروس سندھ بالخصوص سکھر میں فائر سیفٹی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے بھرپور عملی کردار ادا کر رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ مختلف اداروں کی جانب سے فائر سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد اس آگاہی مہم کی حوصلہ افزا پیش رفت ہے، جبکہ ہالار میمن اسپتال اس حوالے سے ایک قابلِ ذکر مثال ہے۔

    پروگرام میں ہالار میمن اسپتال کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر ماحین عقیل اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اس کے علاوہ سول ڈیفنس وارڈن سروس سکھر کی جانب سے پی آر او شہاب حسین، انچارج آفیسر ریسکیو لالا عمران میرانی، انچارج آفیسر ایمرجنسی سروسز حسن معاویہ سمیت دیگر سول ڈیفنس وارڈنز نے بھی شرکت کی۔

    تقریب کے اختتام پر ہالار میمن جماعت نے سول ڈیفنس کی جانب سے فائر سیفٹی، فرسٹ ایڈ، ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس کے حوالے سے جاری آگاہی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے تمام اداروں میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔


    Related Posts

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    دیر بالا: صندل نہاگ درہ میں اسد خیل قوم کا پاور شو اور کنونشن، قومی اتحاد کا مظاہرہ

    پریس کلب عمرکوٹ کی جنرل باڈی کا اجلاس، 5 اکتوبر تک انتخابات کرانے کا فیصلہ پریس کلب کی تمام باڈی تحلیل کر دی گئی

    مقبول خبریں

    ماموں کانجن: پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 فرار؛ ملزمان 40 مقدمات میں مطلوب نکلے

    ڈھڈیال: محلہ ابراہیم آباد میں 10 سالہ بچی سے پڑوسی کی مبینہ درندگی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    امریکا کے ساتھ جانے کا فیصلہ،سعودی عرب نے چین کے ڈیجیٹل کرنسی پروجیکٹ ’ایم برج‘ سے علیحدگی اختیارکرلی،فنانشل ٹائمز

    ہنگورجا: معذور مزدور کی دہائی، بیٹوں اور پوتے کو مبینہ قتل کی دھمکیوں پر پولیس تحفظ کا مطالبہ

    سیالکوٹ: غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل میں ملوث 2 نامزد ملزمان گرفتار

    بلاگ

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    انقلابِ ایران کے بعد اسرائیل مضبوط کیوں ہوا؟ وہ تلخ سچ جو کوئی نہیں بتاتا

    کوھاٹ پولیس لائن دھماکا: شہید والد کی قبر پر کمسن بچے کا سلوٹ، ہر آنکھ اشبار

    1122: سہولت جو موجود ہوتے ہوئے بھی نہ ہونے کے برابر ہے

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.