Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غیر ملکی طلبا اور صحافیوں کے لئے امریکی ویزے کی مدت محدود کرنے کا قانون مسترد

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی وفاقی جج نے پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو ایک نیا قانون نافذ کرنے سے روک دیا ہے جس کے تحت غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے لیے امریکہ میں قیام کی مدت محدود کی جانی تھی اور انہیں مزید قیام کے لیے توسیع کی درخواست دینا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پیر کو بوسٹن میں ہونے والی سماعت کے موقع پر جج ایس ڈینس سیلر نے یونیورسٹیوں اور مختلف یونینز کے اتحاد کے حق میں فیصلہ دیا جو کہ محکمۂ ہوم لینڈ کے نئے قانون کے نفاذ سے ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔
    سماعت کے موقع پر جج کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ ایس نے یہ پالیسی ’انتہائی کمزور جواز‘ کی بنیاد پر بنائی ہے۔ محکمے نے قومی سلامتی اور ویزا پروگرام میں دھوکہ دہی کی روک تھام کو پالیسی کی وجوہات قرار دیا تاہم مزید قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور اس پالیسی سے متعلق خدشات یا ایسے متبادل طریقوں پر غور نہیں کیا گیا جو اس سے کم سخت ہوں۔
    اس فیصلے کے بعد ڈی ایچ ایس سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم وہاں سے فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
    جج ایس ڈینس سیلر کو سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش نے مقرر کیا تھا۔
    انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ اس نئے قانون سے قریباً 50 سالہ پرانا نظام ہی بدل جائے گا جس کے تحت غیرملکی طلبہ کو ویزا تب تک ملتا ہے جب تک ان کی تعلیم جاری رہتی ہے۔
    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس نظام کی وجہ سے کروڑوں غیرملکی طلبہ اور محققین امریکہ آئے جس سے سائنس، طب اور ٹیکنالوجی میں اہم تحقیقات ہوئیں اور امریکہ کی معیشت کو بھی کافی فائدہ پہنچا۔
    جج نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس) کا جولائی میں بنایا گیا قانون غیرملکی طلبہ، پروفیسرز اور صحافیوں کی تعداد کو کم کر دے گا۔
    نئے قانون کے تحت غیرملکی طلبہ کے ’ایف‘ ویزے اور ثقافتی پروگرام کے تبادلے کے پروگرام کے لیے ملنے والے ویزے ’جے‘ کی مدت زیادہ سے زیادہ چار سال ہو گی جبکہ صحافیوں کے ’آئی‘ ویزے کی مدت زیادہ سے زیادہ 240 روز کی گئی تھی۔
    اس وقت امریکہ میں قریباً 16 لاکھ افراد ایف ویزہ رکھتے ہیں جبکہ پانچ لاکھ کے پاس جے ویزا ہے، ایم آئی ٹی اور ہارورڈ جیسی بڑی جامعات میں، خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں غیرملکی طلبہ کی تعداد کافی زیادہ ہے۔
    جج سیلر نے فیصلے کے موقع پر یہ بھی کہا کہ اگر یہ قانون نافذ ہوا تو ایسی جامعات کو کروڑوں ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے اور طلبہ کی تعداد بھی کم ہو جائے گی۔
    انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ ’اس قانون سے امریکی نظام تعلیم اور معیشت کو تباہ کن نقصان ہو سکتا ہے۔‘

    Related Posts

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    62 لاکھ ڈالر کا کیلا کھانے والا کرپٹو ارب پتی اپنی سابقہ منگیتر سے ساڑھے 4 ملین ڈالر واپس لینے کی عدالت پہنچ گیا

    مقبول خبریں

    سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر: کنٹریکٹ سروس کو پنشن میں شمار کرنے کا فیصلہ برقرار

    خدشات ہی خدشات، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    62 لاکھ ڈالر کا کیلا کھانے والا کرپٹو ارب پتی اپنی سابقہ منگیتر سے ساڑھے 4 ملین ڈالر واپس لینے کی عدالت پہنچ گیا

    ” صدر قذافی کی لیبیا واپسی، لیکن انوکھے روپ میں “،  ہزاروں ایکسٹیسی گولیاں ضبط، خوفناک انکشافات

    بھارتیوں کی بھوک کب ختم ہوگی؟ برکس سربراہی اجلاس میں اجیت ڈووال اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ ”پھکے“ مارتے رہے!

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.