Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر :اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    پنجاب کے حکمرانی کے ایوانوں میں ایک بار پھر انتظامی شطرنج کے مہرے ہلائے جا رہے ہیں اور اقتدار کی بساط پر ایک بڑے فیصلے کی سرگوشیاں زور پکڑ چکی ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ موجودہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کو ان کی ریٹائرمنٹ سے قبل ہی فارغ کر کے، کابینہ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری کے فرائض انجام دینے والی سارہ اسلم کو صوبے کا نیا انتظامی سربراہ بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ سارہ اسلم کا نام پنجاب کی بیوروکریسی کے لیے نیا نہیں۔ وہ صحت، آبپاشی اور لوکل گورنمنٹ جیسے اہم محکموں میں کلیدی انتظامی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔ آسٹریلین یونیورسٹی، کینبرا سے پبلک پالیسی اور قائداعظم یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والی BS-21 کی اس سینئر افسر کے کریڈٹ پر انتظامی تجربے کی ایک طویل فہرست درج ہے۔ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی کے عہدوں پر خاتون افسران تعینات کرنے کی خواہش پر عملدرآمد ہوتا ہے اور حکومت انہیں انتظامی سربراہی کے لیے منتخب کرتی ہے، تو یہ بیوروکریسی کے اندر طاقت کے توازن اور انتظامی ڈھانچے میں ایک نمایاں تبدیلی تصور کی جائے گی۔ اگر نومبر میں انعقاد پذیر ہونے والے ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں سارہ اسلم کی BS-22 میں ترقی کی منظوری ہو جاتی ہے، تو وہ پنجاب کے چیف سیکرٹری کے طاقتور منصب پر متمکن ہو سکتی ہیں۔ ​انتظامی بساط پر اختیارات اور اعلیٰ عہدوں کی یہی بحث صوبائی پولیس کمانڈ کے حوالے سے بھی اتنی ہی حساس اور اہم ہو جاتی ہے۔ گزشتہ عرصے کے دوران ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری اور سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر جیسی متحرک خواتین افسران کے نام بھی آئی جی پنجاب کے منصب کے لیے افواہوں اور خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں۔ جس پر خود خاتون پولیس افسران حیران تھیں، کیونکہ آئی جی پنجاب کے عہدے کے لیے کم از کم گریڈ 21 کے افسر کو تعینات کیا جا سکتا ہے اور فی الوقت پنجاب پولیس میں گریڈ 20 (یا اس سے اوپر) کی کوئی خاتون افسر بھی موجود نہیں۔ ​اگر آنے والے دنوں میں چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا یہ فیصلہ حقیقت کا روپ دھارتا ہے اور سارہ اسلم اس منصب تک پہنچتی ہیں، تو یہ پنجاب کی بیوروکریسی کا ایک نیا موڑ ثابت ہوگا۔ تاہم، اس تمام تر سیاسی و انتظامی تحرک کی کامیابی کا حقیقی فیصلہ عہدہ سنبھالنے کی رسم سے نہیں، بلکہ فیلڈ ایڈمنسٹریشن کی مضبوطی، افسران کے غیر جانبدارانہ احتساب، عوامی مسائل کی فوری داد رسی اور حکومتی پالیسیوں پر مؤثر عملدرآمد کے نتائج سے طے پائے گا۔

    Related Posts

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن کمیٹی نے دفتر امور کی ذمہ داری سنبھال لیں ، الیکشن کو صاف و شفاف بنانے کے عزم کا اظہار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    مقبول خبریں

     خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    دنیا کا کم عمر ترین بادشاہ سپردخاک، کیا یوگنڈا کی تاج وتخت اب نیوز اینکر کو ملے گا؟

    سیاست سے ہالی ووڈ تک کا سفر: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کون سا کاروبار کرنیکا فیصلہ کیا؟

    پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.