سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے)
معروف قلمکارہ سلمی ا ملک کو بزم ندرت فکر کی طرف سے” بہترین صحافی ایوارڈ” کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ سلمی ا ملک کا شمار نامور قلمکاروں میں ہوتاہے۔ اللہ تعالی ا نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں جنہیں بروئے کار لا کر وہ نامور ہوئی ہیں ۔ بہترین صحافی ایوارڈ کی عطائیگی پر سلمی ا ملک کا کہنا ہے کہ میرے لیے یہ اعزاز اور خوشی کا باعث ہے کہ بزم ندرت فکر کی جانب سے مجھے "بہترین صحافی” کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ اعزاز میرے لیے محض ایک ایوارڈ نہیں بلکہ میری صحافتی جدوجہد، محنت اور قلم پر اعتماد کا خوبصورت اعتراف ہے۔
میں بزم ندرت فکر کے بانی و چیف آرگنائزر جاوید اقبال مغل اور تمام منتظمین و اراکین کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں کو سراہا اور مجھے اس قابل سمجھا۔
انہوں نے کہا کہ
صحافت میرے لیے صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ قلم کو سچ، حق اور مظلوم کی آواز کے لیے استعمال کروں اور معاشرے کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مسائل کی نشاندہی بھی ذمہ داری سے کروں۔
سلمی ا ملک نے مزید کہا کہ یہ اعزاز میرے حوصلے کو مزید تقویت دیتا ہے کہ میں اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو پہلے سے زیادہ جذبے، دیانت داری اور خلوص کے ساتھ جاری رکھوں۔
بزم ندرت فکر کا ایک بار پھر دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
آپ کی محبت، اعتماد اور حوصلہ افزائی میرے لیے ہمیشہ ایک قیمتی سرمایہ رہے گی۔


