منچن آباد (راشد ڈھڈی)
منچن آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( ) سرکل کی ٹیم کے ساتھ رات گئے ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک نامور ڈاکو زخمی ہو گیا،جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم علاقے میں معمول کی گشت اور کارروائی پر مامور تھی کہ اس دوران نامعلوم ملزمان کا سامنا ہو گیا۔پولیس کو دیکھ کر ملزمان کی جانب سے مبینہ طور پر فائرنگ کی گئی،جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا،جس کی شناخت اویس کمہار کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے زخمی ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ابتدائی تفتیش اور ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزم اویس کمہار اس سے قبل بھی تحصیل منچن آباد اور گردونواح میں ڈکیتی، راہزنی (رابری) اور سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب اور ملوث رہا ہے۔پولیس نے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


