Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      لندن دنیا کا پہلا شہر، اوبر کی روبو ٹیکسی سروس شروع

      ” پجیرو کی واپسی “ LEGEND IS BACK

      گوگل میسجز کی خرابی، پرانے پیغامات غلط افراد کو بھیجے جانے کا انکشاف

      196 ملین پاؤنڈ کا مالیاتی خسارہ: جیگوار لینڈ روور (JLR) نے پھربھی اپنی پہلی الیکٹرک لگژری گاڑی مارکیٹ میں اتار دی

      سوشل میڈیاپلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بڑا سائبر حملہ ناکام:ہیکرز کی تلاش ، کیا کروڑوں صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں کرپشن کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ کا آغاز: 54 کرپٹ افسران و اہلکار معطل، برخاست اور رنگے ہاتھوں گرفتار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے کرپشن کے خلاف "فیصلہ کن راؤنڈ” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 54 کرپٹ افسران اور اہلکاروں کو معطل، ملازمت سے برخاست یا گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دوٹوک الفاظ میں عزم ظاہر کیا ہے کہ اس مہم کو اس کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا کیونکہ "کرپشن فری پنجاب” ہی ان کی حکومت کی منزل ہے۔
    رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی کارروائی محکمہ خوراک میں کی گئی ہے جہاں کرپشن اور غفلت کے الزام میں 48 افسران و اہلکاروں کو شکنجے میں لے لیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے جن اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے ان میں بہاولپور کے 6 فوڈ گرین انسپکٹرز اور چوکیدار شامل ہیں، جن میں ساجد محمود خان، محمد سلیم، عاصم علی، عبدالرشید، محمد اسحاق اور طارق رشید شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ابوبکر رضا، بابر جاوید، شفیق، انصار بٹ، محمد نثار اور سینئر کلرک وقار احمد سمیت دیگر اضلاع کے افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ محکمہ خوراک نے کرپشن کے شبہے پر 14 دیگر فوڈ کنٹرولرز کے خلاف بھی باضابطہ تادیبی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
    دوسری جانب صوبے کے مختلف اضلاع میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کامیاب ٹریپ ریڈز (چھاپے) مار کر رشوت خور عناصر کو دبوچ لیا ہے۔

    وہاڑی: اینٹی کرپشن نے چھاپہ مار کر سیکرٹری یونین کونسل ریاض احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
    شیخوپورہ: میونسپل کارپوریشن کے سینئر کلرک محمد اشرف کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دبوچ لیا گیا۔
    فیصل آباد: کامیاب ٹریپ ریڈ کے دوران کمپیوٹر آپریٹر زین السلام اور سیکرٹری یونین کونسل محمد اسلم کو گرفتار کر لیا گیا۔
    منڈی بہاؤالدین اور بہاولنگر: لوکل گورنمنٹ کے جونیئر کلرک مدثر اقبال اور غلام مرتضیٰ کو بھی قانون کی گرفت میں لے لیا گیا، جبکہ گوجرانوالہ میں پی ایچ اے کے فیلڈ آفیسر قمر زمان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ان کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے اور کرپشن میں ملوث افراد کے لیے اب پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    Related Posts

    بولیویا کے فوجی اڈے پر  دھماکہ،  10 افراد کی موت، 60 سے زائد زخمی

    بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برفباری

    لندن میں بلاول بھٹو کی والد، صدر آصف زرداری سے 5 گھنٹے طویل ملاقات، اہم فیصلے فائنل

    مقبول خبریں

    بولیویا کے فوجی اڈے پر  دھماکہ،  10 افراد کی موت، 60 سے زائد زخمی

    بالائی علاقوں میں موسم کی پہلی ہلکی برفباری

    لندن میں بلاول بھٹو کی والد، صدر آصف زرداری سے 5 گھنٹے طویل ملاقات، اہم فیصلے فائنل

    یااللہ خیر،خضدار میں زلزلہ،

    ملازمت کیلئےدبئی جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب تمام فیسوں سے چھٹکارا،

    بلاگ

      ایلیمنٹری سکول ظفر آباد میں سالانہ محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ — علم، ادب، عقیدت اور تربیت کا حسین امتزاج

    ”وزیر اعلی کا کرپشن زیرو ٹالرینس اعلان یا رانا ایاز سلیم کے ماڈل پر عمل ؟“

    پوڈکاسٹ خاموشی سے ہمارے سننے کا انداز بدل رہا ہے

    ایک کھرب ڈالر کی نایاب معدنیات کی پیشکش ٹھکرا دی، اس کی جگہ طالبان سے امریکا نے کیا مانگا؟ عبداللہ گل کا بڑا انکشاف

    اور :- یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے !!!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.