لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آسٹریا سے لندن پہنچ گئے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے سٹاف کے ارکان بھی لندن پہنچے ہیں۔
صدر آصف علی زرداری تقریباً 48 گھنٹے قبل آسٹریا سے لندن پہنچے تھے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری تقریباً 1 ہفتہ لندن میں قیام کریں گے۔
صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی لندن میں قریبی دوستوں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔صدر زرداری اور بلاول کی بعض برطانوی وزراء سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یادرہے اس وقت لندن میں صدر آصف علی زرداری، نواز شریف ، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ موجود ہیں اور مبینہ طور پر اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں جن میں اہم سیاسی وآئینی معاملات پر مشاورت ہوگی۔
بلاول بھٹو لندن پہنچ گئے، آصف زرداری، نواز شریف، محسن نقوی پہلے سے موجود، اہم ملاقاتیں متوقع

