نیویارک:ویڈیو گیمنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور منتظر ترین پروجیکٹ ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (GTA 6) کے حوالے سے آج کا دن شائقین کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ راک سٹار گیمز کی جانب سے آج گیم کی خصوصی ’ایکسٹینڈڈ لک‘ (Extended Look) جاری کی جا رہی ہے، جس میں گیم پلے اور اس کی کھلی دنیا کی مزید سنسنی خیز جھلکیاں دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔
Quick clarification: you are free to livestream An Extended Look from 3 p.m. ET on August 27 providing you adhere to platform-specific guidance and you do not simply restream or repost the unedited video in full without context or commentary. https://t.co/lgXjSFLEDr
— Rockstar Games (@RockstarGames) August 27, 2026
یہ خصوصی پریزنٹیشن ایسے وقت میں سامنے آ رہی ہے جب گزشتہ ہفتے اس گیم کی متعدد ویڈیوز غیر مجاز طور پر انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی تھیں۔ راک سٹار گیمز نے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے ٹیم کے لیے "دل توڑ دینے والا” قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ گیم پلے کا اس طرح منظر عام پر آنا وہ طریقہ نہیں تھا جس سے وہ شائقین کو اپنی محنت دکھانا چاہتے تھے۔ کمپنی نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ لیکس سے مایوس ہونے کے بجائے آنے والی باضابطہ ریلیز کا انتظار کریں۔
Netflix HACKED — GTA 6 Gameplay LEAKED! #GTA6 #GTAVI #RockstarGames pic.twitter.com/07XnDOYQWT
— Rickroll (@RICKROLL_87) August 26, 2026
پاکستان میں ریلیز کا وقت اور پلیٹ فارمز
پاکستانی شائقین کے لیے اس کا وقت درج ذیل ہے:
نیٹ فلکس پریمیئر: پاکستانی وقت کے مطابق 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ٹھیک 12:00 بجے نیٹ فلکس پر دستیاب ہوگی۔
یوٹیوب اور آفیشل ویب سائٹ: نیٹ فلکس پر ریلیز کے ٹھیک چھ گھنٹے بعد، یعنی 28 اگست کی صبح 6:00 بجے یہ پریزنٹیشن راک سٹار گیمز کے آفیشل یوٹیوب چینل اور ویب سائٹ پر بالکل مفت دیکھی جا سکے گی۔
اگرچہ راک سٹار گیمز اور نیٹ فلکس نے ابھی تک اس ’ایکسٹینڈڈ لک‘ کے دورانیے یا مکمل مواد کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں، تاہم شائقین امید کر رہے ہیں کہ اس میں گیم کے مرکزی کرداروں ’جیسن‘ اور ’لوسیا‘ کے سفر اور گیم پلے کی مزید گہرائیوں سے پردہ اٹھایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ’جی ٹی اے 6‘ کی باضابطہ ریلیز رواں سال 19 نومبر کو پلے سٹیشن 5 (PlayStation 5) اور ایکس باکس سیریز ایکس اور ایس (Xbox Series X/S) کے لیے شیڈول کی گئی ہے۔

