Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ریڈیو پاکستان سرگودھا کے خصوصی پروگرام ’’میری پہچان پاکستان‘‘ میں وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ کی شرکت 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خوشاب/سرگودھا ( راجہ نورالہی عاطف سے )

     

    ریڈیو پاکستان سرگودھا کے خصوصی پروگرام ’’میری پہچان پاکستان‘‘ میں وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے شرکت کی اور سامعین کو وفاقی محتسب کے ادارے، اس کے دائرۂ کار، شکایات کے اندراج اور عوامی مسائل کے حل کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ خواجہ سیف الرحمان نے بتایا کہ وفاقی محتسب پاکستان نوید کامران بلوچ کی قیادت میں ادارہ عوام کو وفاقی سرکاری اداروں سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے سہولیات فراہم کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وفاقی محتسب کی پوری ٹیم بھرپور انداز میں کام کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 180 سے زائد وفاقی ادارے وفاقی محتسب کے دائرۂ کار میں شامل ہیں، جن کے حوالے سے شہری اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے پاس شکایت درج کرانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔ شہری کسی بھی سادہ کاغذ پر درخواست لکھ کر وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا میں جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ وفاقی محتسب کی موبائل ایپ کے ذریعے بھی آن لائن شکایت درج کی جا سکتی ہے۔ جنرل شکایات کے لیے 1055 جبکہ بچوں سے متعلق شکایات کے لیے 1056 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
    ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب نے بتایا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ 1983ء میں معرضِ وجود میں آیا اور عوام کو ان کی شکایات کے ازالے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں ریجنل دفاتر کے ذریعے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
    انہوں نے ریجنل آفس سرگودھا کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ جون اور جولائی کے دوران تقریباً 3,142 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 3,064 شکایات کو نمٹا دیا گیا، جبکہ ان فیصلوں پر عملدرآمد کی شرح تقریباً 82 فیصد رہی۔ اسی طرح ملک بھر میں جون اور جولائی کے دوران وفاقی محتسب کو تقریباً 1,62,514 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے تقریباً 1,50,307 شکایات نمٹائی گئیں اور مجموعی طور پر عملدرآمد کی شرح تقریباً 84 فیصد رہی۔
    خواجہ سیف الرحمان نے مزید بتایا کہ سرگودھا ریجن کے شہری شکایات اور معلومات کے لیے 0489330155 اور 048930160 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
    پروگرام کے دوران ریڈیو پاکستان سرگودھا کے سامعین نے بڑی تعداد میں ٹیلی فون کالز کے ذریعے اپنی شکایات اور مسائل سے آگاہ کیا۔ سامعین کی جانب سے بالخصوص بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور واپڈا سے متعلق متعدد شکایات اور مسائل سامنے آئے، جن پر وفاقی محتسب کے نمائندے نے ضروری معلومات اور رہنمائی فراہم کی۔
    سامعین نے ریڈیو پاکستان سرگودھا کی جانب سے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور متعلقہ اداروں تک پہنچانے کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے ریڈیو پاکستان کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایسے آگاہی اور عوامی شکایات پر مبنی پروگرامز کا انعقاد تسلسل کے ساتھ کیا جائے تاکہ شہریوں کے مسائل کے حل میں مزید مدد مل سکے۔
    پروگرام کے میزبان سبطین بلوچ تھے، جبکہ پروڈیوسر جمشید قادری اور ایگزیکٹو پروڈیوسر فریحہ کنول تھیں۔

    Related Posts

    تھانہ بڈیانہ انکوائری کے لیے آنے والے متعدد سائلین کو  حوالات پہنچا دیا گیا

    قتل اور اقدام قتل کا ملزم گرفتار

    آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں ڈی آئی جی آفس سکھر میں اعلیٰ سطحی اجلاس

    مقبول خبریں

    کولمبیا میں 7.4 شدت کے زلزلے سے درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر، متعدد افراد دب گئے، ایمر جنسی نافذ ،ائیرپورٹس بند!

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پنجاب بھر میں پائپ واٹر پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا اعلان، 6 اضلاع کا انتخاب!

    صاف پانی کی فراہمی تاریخی سنگ میل ، فتنہ خان کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹی پراپیگنڈہ مہم ہے: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا!

    ہالی ووڈ باکس آفس پر تاریخ رقم: ’سپائیڈر مین‘ اور ’دی اوڈیسی‘ نے ایک ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا،

    تم سے نہ ہوپائے گا ،عظمیٰ بخاری ، شرمیلا صاحبہ فاروقی کا شعر میں جواب

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.