Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    صاف پانی کی فراہمی تاریخی سنگ میل ، فتنہ خان کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹی پراپیگنڈہ مہم ہے: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والا زرعی و معاشی معاہدہ ملکی تاریخ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے، جس سے دنیا بھر کی نگاہیں ایک بار پھر پاکستان پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر وزیراعظم پاکستان اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
    پنجاب میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا انقلابی منصوبہ: صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث خواتین اور شہریوں کو میلوں طویل سفر کرنا پڑتا تھا اور دہائیوں پرانی یہ پیاس اور مسافت اب ختم ہونے جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس فرسودہ نظام کو بدلنے کا عزم کیا ہے اور اب عوام کی دہلیز پر پانی کی بوتلیں پہنچائی جا رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، خوشاب اور دیگر پسماندہ اضلاع کو صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اب تک 44,582 پانی کی بوتلیں تقسیم کی جا چکی ہیں جس سے 2 لاکھ 84 ہزار افراد براہِ راست مستفید ہو رہے ہیں۔
    پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت پر شدید تنقید: سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے شکست خوردہ رہنما صرف فساد اور انتشار کی فضا برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اشتہاروں میں سندھ کی ترقی کے دعوے کرتے ہیں، انہیں حقیقت میں وہاں کوئی ترقی نظر کیوں نہیں آتی؟ کراچی اور سندھ کے ہسپتالوں اور بنیادی سہولیات کا حال سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہمیں سندھ کے رہنماؤں کے "قیمتی مشوروں” کی کوئی ضرورت نہیں ہے، بہتر ہوگا کہ وہ اپنے صوبے میں جاری وڈیرا شاہی اور مسائل پر توجہ دیں۔
    پی ٹی آئی اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا کا پول فاش: پاکستان تحریک انصاف اور سوشل میڈیا مہمات پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک منظم اور جھوٹا پروپیگنڈا چلایا جا رہا ہے کہ فتنہ خان کی جان کو خطرہ ہے، تاکہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے حالیہ اہم معاہدوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل میں ان کا روزانہ کی بنیاد پر تین مرتبہ معائنہ ہوتا ہے، ان کا کھانا عام قیدیوں کے برعکس ان کی مرضی کے مطابق الگ تیار کیا جاتا ہے اور ان کا مکمل میڈیکل ریکارڈ موجودہے۔ انہوں نے سلمان اکرم راجہ اور پی ٹی آئی قیادت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی اپنی جماعت کے اندر ہی اختلافات اور دھڑے بندیوں کا بازار گرم ہے اور وہ عوام کو گمراہ کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اب تو یو ٹیوبرز بھی لڑ پڑےہیں۔

    Related Posts

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.