بوگوٹا: لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے مغربی خطے میں پیر کے روز انتہائی طاقتور زلزلے نے تباہی مچادی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز چوکو (Choco) کے علاقے سان ہوزے ڈیل پالمار میں تھا جو کالی اور میڈیلین کے درمیان واقع ہے، جبکہ اس کی گہرائی 82 کلومیٹر تھی۔
BREAKING: Reports of numerous structural collapses, and many injuries, after major earthquake in Columbia. pic.twitter.com/QQj3FXhJHZ
— Breaking 4 News (@Breaking_4_News) August 10, 2026
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کالی شہر کے میئر الیجاندرو ایڈر (Alejandro Eder) نے تصدیق کی ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث کم از کم 20 عمارتیں زمین بوس ہو چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئبدو اور پریرا سمیت کئی اہم شہروں میں رہائشی و تجارتی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
A powerful magnitude 7.4 earthquake struck western Colombia, causing injuries, building damage, and widespread evacuations.
At least 20 dead.. https://t.co/UzjLkSoSPF pic.twitter.com/dvAIss48Vf
— Russian Market (@runews) August 10, 2026
زلزلے کے یہ ہلا دینے والے جھٹکے نہ صرف کولمبیا کے طول و عرض میں محسوس کیے گئے بلکہ اس کے اثرات پڑوسی ملک وینزویلا تک بھی پہنچے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں خوف و ہراس کے مناظر اور تباہ شدہ عمارات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ممکنہ آفٹر شاکس (aftershocks) کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر ملک کے چھ بڑے ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔
This is so scary. Stop and pray for the people caught in this. Columbia earthquake pic.twitter.com/rNp3c7jZfL
— Björn Sjöberg (@BjornSjoberg_) August 10, 2026

