Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈیجیٹل انقلاب! پی ٹی اے کا ’ای سم‘ کی نئی اور یکساں پالیسی کا اعلان ، فیس کیا ہوگی ؟

      کاکروچ جنتا پارٹی احتجاج کے د وران مقبول ہونے والے محمد عرفان کا سوشل میڈیا چینل کیوں بند ہوا؟

      دنیا بھر میں واٹس ایپ ڈاؤن: پاکستان سمیت کئی ممالک میں تصاویر، ویڈیوز اور میڈیا فائلز بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا!

      پاکستانی طلبا نے عالمی نیوکلئیر سائنس اولمپیاڈ میں تینوں تمغے جیت لئے

      خلامیں اناج اگاکر چین نے کردیا کرشمہ ، زمین سے دور کیسے لہلائی فصل ؟ راز کیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      کشمیر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، نئے صوبے بنانے کے لیے عوام کی رائے لی جائے، مخدوم جمیل الزمان

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہالی ووڈ باکس آفس پر تاریخ رقم: ’سپائیڈر مین‘ اور ’دی اوڈیسی‘ نے ایک ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی دو بڑی اور انتہائی مقبول فلموں ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ (Spider-Man: Brand New Day) اور ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی شاہکار فلم ’دی اوڈیسی‘ (The Odyssey) نے عالمی باکس آفس پر کمائی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔
    اس شاندار کامیابی کے بعد سال 2026 کا یہ سیزن ہالی ووڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین ادوار میں شامل ہو گیا ہے۔ امریکی جریدے ’انٹرٹینمنٹ ویکلی‘ اور باکس آفس رپورٹس کے مطابق ٹام ہالینڈ کی بطور سپائیڈر مین چوتھی فلم ’سپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘ نے ریلیز کے محض 12 دنوں کے اندر ہی دنیا بھر میں ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر کے تاریخ کا دوسرا تیز ترین یہ سنگ میل عبور کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فلم نے اپنے دوسرے ہفتے کے دوران اکیلے امریکہ میں 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ عالمی سطح پر 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا، اور مجموعی طور پر اس کی کمائی 1.67 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے۔
    دوسری جانب نامور ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی رزمیہ فلم ’دی اوڈیسی‘ نے تقریباً چار ہفتوں میں ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا۔ اس فلم کی مجموعی آمدنی بڑھ کر 1.104 ارب ڈالر ہو چکی ہے، جس کے ساتھ ہی یہ فلم کرسٹوفر نولن کے فلمی کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے، جس نے ان کی پچھلی مقبول فلم ’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ امریکی باکس آفس میں 51 فیصد اضافہ: ان دونوں بڑی فلموں کی غیر معمولی کامیابی نے امریکی باکس آفس کو بھی نئی بلندیوں سے ہے۔ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق صرف تین دنوں کے دوران امریکی سینما گھروں نے 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا بزنس کیا، جو گزشتہ سال کے اسی ویک اینڈ کے مقابلے میں 51 فیصد زیادہ ہے۔ اس کارکردگی نے ثابت کر دیا ہے کہ بڑے پردے پر معیاری اور دیدہ زیب سنیما دیکھنے کے لیے شائقین کا جوش و خروش اب بھی عروج پر ہے۔

    Related Posts

    صاف پانی کی فراہمی تاریخی سنگ میل ، فتنہ خان کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹی پراپیگنڈہ مہم ہے: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا!

    تم سے نہ ہوپائے گا ،عظمیٰ بخاری ، شرمیلا صاحبہ فاروقی کا شعر میں جواب

    ستمبر سے بل بجلی کے پھر بڑھ جائیں گے،فی یونٹ کتنا اضافہ؟

    مقبول خبریں

    صاف پانی کی فراہمی تاریخی سنگ میل ، فتنہ خان کی رہائی کیلئے سوشل میڈیا پر جھوٹی پراپیگنڈہ مہم ہے: صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دے دیا!

    ہالی ووڈ باکس آفس پر تاریخ رقم: ’سپائیڈر مین‘ اور ’دی اوڈیسی‘ نے ایک ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا،

    تم سے نہ ہوپائے گا ،عظمیٰ بخاری ، شرمیلا صاحبہ فاروقی کا شعر میں جواب

    ستمبر سے بل بجلی کے پھر بڑھ جائیں گے،فی یونٹ کتنا اضافہ؟

    یوم پاکستان پر تین چھٹیاں ، مزے ہی مزے

    بلاگ

    مکہ معاہدہ کسی کے خلاف نہیں ، اسحاق ڈار

    سرکاری سکولوں کی شاندار کامیابی — ضلع لیہ کے روشن مستقبل کی نوید

    اور:- یہ نمبروں کی دوڑ ، کہیں تعلیم کا زوال تو نہیں

    بیٹی کی ہاتھ میں قرآن اٹھاکرتحفظ کی فریاد،قانون حرکت میں نہ آیا،باپ قتل

    ”اعلیٰ افسران سے کانسٹیبل تک ڈرگ ٹیسٹ کا مطالبہ“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.