میاں چنوں بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
پسرور میں ستھرا پنجاب کا ورکر نعمان مسیح نامی شخص اپنا کام کر رہا تھا, جس جگہ پر کام کر رہا تھا اہل علاقہ کے مطابق دکاندار کے اوپر کچھ چھینٹے گر جاتی ہیں جس پر نعمان مسیح نے دکاندار سے معذرت بھی کر لی, اس کے باوجود بھی دکاندار اسے چوڑا کہتے ہوئے بار بار مخاطب ہوتا رہا نعمان مسیح کو گندے نالے میں بھی پھینکا گیا اور بے رحمی کے ساتھ اس کے اوپر تشدد کیا گیا, ابھی تک اس پر ستھرا پنجاب کی انتظامیہ خاموش ہے, جب انتظامیہ کو درخواست دی گئی تو انتظامیہ کی طرف سے بھی خاموشی مسلسل نظر ارہی ہے, ستھرا پنجاب انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا رویہ اس بات کا ثبوت ہے ایک غریب ادمی کی جان بھی چلی جائے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا,

