مدھیہ پردیش کے دتیا اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں کانگریس کے گھنشیام سنگھ نے بی جے پی کے آشوتوش تیواری کو 6016 ووٹوں سے شکست دے دی۔ کانگریس نے دتیا میں یہ مسلسل دوسری جیت درج کی ہے۔ دتیا ضمنی انتخاب کے لیے 30 جولائی کو پولنگ ہوئی تھی اور آج ووٹوں کی گنتی 15 راؤنڈز میں مکمل ہوئی۔ پہلے اور پانچویں راؤنڈ میں بی جے پی امیدوار نے برتری حاصل کی تھی، اس کے علاوہ 13ویں راؤنڈ تک کانگریس کے امیدوار آگے رہے اور ان کی برتری مسلسل بڑھتی چلی گئی۔ آخر میں آشوتوش تیواری نے برتری کے فرق کو کم ضرور کیا، لیکن انتخابی نتائج میں کانگریس نے شاندار جیت درج کر لی۔
دتیا اسمبلی ضمنی انتخاب میں کانگریس کے گھنشیام سنگھ کی جیت، بی جے پی امیدوار کو 6 ہزار سے زائد ووٹوں سے دی شکست

