الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی جماعتوں کو مالی سال 2025-26 کے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور فنڈنگ کی مکمل تفصیلات 29 اگست تک لازمی جمع کرانے کی یاددہانی کروا دی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ اپنی آمدن، اخراجات، فنڈنگ کے ذرائع، اثاثوں اور واجبات کے مکمل گوشوارے جمع کرائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی سربراہ اس بات کا تصدیقی حلف نامہ بھی جمع کرائیں گے کہ جماعت نے کسی بھی ممنوعہ ذریعے سے فنڈز حاصل نہیں کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ سے تصدیق شدہ ہونا لازمی ہے جبکہ یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک کے تمام بینک اکاؤنٹس کی اسٹیٹمنٹس بھی منسلک کرنا ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کو مالی گوشوارے 29 اگست تک جمع کرانے کی ہدایت

