لیاقت پور(تحصیل رپورٹر)
ڈی ایس پی لیاقت پور فیاض احمد خان نے کہا ہے عدالت ایریا میں کوئی بھی مشکوک شخص داخل نہ ہونے پائے، تلاشی لازمی لی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کچہری ایرایا کی سکیورٹی کی چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار عدالت سکیورٹی کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیشہ الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں اور ہر آنے والے شخص کا بغور جائزہ لیں اور تلاشی لیے بغیر کسی کو عدالت ایریا میں داخل نہ ہونے دیں، مشکوک افراد کی تلاشی کے ساتھ اس کا شناختی کارڈ طلب کریں، اور اس کی جامعہ تلاشی سختی سے لی جائے اور عدالت آنے کی وجہ اور ثبوت چیک کریں اس موقع پر اہلکاروں نے ان کی موجودگی میں تلاشی و سرچنگ جاری رکھی جس بارہ میں انہوں نے اہلکاروں کو مزید پیشہ ورانہ مہارت پر ہدایات جاری کیں۔

