خانیوال: ضلع جہانیاں میں معروف عالمِ دین اور مذہبی سکالر ناصر مدنی کو نمازِ جمعہ سے قبل خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے کے بعد تشویشناک حالت میں فوری طور پر ملتان ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر مدنی جہانیاں میں واقع مسجد میں جمعہ کا خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ علامہ ناصر مدنی نے طبیعت خراب ہونے سے قبل کلمۂ پڑھا اور تیسری مرتبہ کلمہ پڑھتے ہوئے منبر پر گر پڑے۔
واقعے کے فوراً بعد انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور بعد ازاں مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا، اس موقع پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید بھی مسجد میں موجود تھے۔

