بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)
کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف شاہراہوں اور اہم چوراہوں پر ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے حکام کے مطابق شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک اور حادثات کی روک تھام کے لیے جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے
ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت اہم سڑکوں اور چوراہوں پر جدید کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف آن لائن جرمانوں کا نظام بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے
اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی بلکہ سگنل توڑنے، غلط پارکنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں کی مؤثر روک تھام بھی ممکن ہو سکے گی۔ شہریوں نے جدید ٹریفک نظام کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے شہر میں ٹریفک مسائل اور حادثات میں نمایاں کمی آئے گی۔

