پاکپتن(رپورٹ اکرام حسین شاہ)

مارکیٹ کمیٹی کے ظالمانہ اقدام کیخلاف غلہ منڈی میں ہڑتال جار ی ہے۔ سینکڑوں آڑھتیوں اور ہزاروں مزدوروں نے غلہ منڈی میں کام چھوڑ ہڑتال کردی ۔انجمن آڑھتیاں پاکپتن کا کہناتھاکہمارکیٹ کمیٹی کی طرفسے کسانوں، آڑھتیوں، ٹرانسپورٹرز پر ظالمانہ مجوزہ ٹیکس نامنظور ہے ۔ ہڑتال کے باعث زرعی اجناس کی بولی بند کردی گئی, مکئی کی ترسیل نہ ہونے سے فیڈ ملز اور کسان متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صدرانجمن آڑھتیاں پاکپتن راو رفاقت علی خاں کاکہناتھا کہ آج ہم مارکیٹ کمیٹی کے ظالمانہ مجوزہ ٹیکس علامتی ہڑتال و پر امن احتجاج کررہے ہیں۔ اگر مارکیٹ کمیٹی نے ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لیا تو منڈیاں بند کرکے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔ ۔ کسانوں، آڑھتیوں، ٹرانسپورٹرز کا مزید استحصال نہیں ہونے دینگے۔ ۔ ادارے عوام دشمن پالیسیوں سے حکومت کی ساکھ خراب کررہے ہیں، وزیر اعلی نوٹس لیں۔

