بہاولنگر راشد ڈھڈی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے منڈی صادق گنج میں برآمد ہونے والے جلوس کا تفصیلی وزٹ کیا۔انہوں نے جلوس کے روٹس، گزرگاہوں اور مرکزی مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نے پولیس افسران و اہلکاروں کو فرائض کی ادائیگی کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ جلوس کی فول پروف سیکیورٹی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ شرکاء کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات مکمل کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے جلوس منتظمین سے ملاقات کر کے ان کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔جلوس کے دوران الرٹ ڈیوٹی پر مامور افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔ ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس کی تعیناتی کا بھی معائنہ کیا گیا۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور بروقت کارروائی کی ہدایت دی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ جلوس کے پرامن انعقاد کے لیے ضلع بھر کی پولیس ہائی الرٹ ہے۔

