بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹ ورک)
آئی جی پولیس بلوچستان طاہر خان اور ڈی آئی جی عمران شوکت کا امام بارگاہ کلاں و ناصرالعزا کا دورہ کیاآئی جی پولیس نے محرم الحرام کی مناسبت سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا بلوچستان شیعہ کانفرنس رجسٹرڈ کے صدر، جنرل سیکرٹری اور سیکیورٹی انچارج بھی آئی جی پولیس کے ہمراہ تھے دورے کے دوران پولیس حکام کو مجالس، جلوسوں کے روٹس، داخلی و خارجی راستوں، سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور چیک پوسٹوں کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔صدر اور جنرل سیکرٹری بلوچستان شیعہ کانفرنس نے انتظامیہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ سیکیورٹی انچارج نے عزاداروں کے لیے کیے گئے حفاظتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔مجالس اور جلوسوں کے اوقات میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پولیس طاہر خان
جلوس کے داخلی راستوں پر سخت چیکنگ، لیڈیز پولیس کی تعیناتی، باوردی و سادہ لباس اہلکاروں کی ڈیوٹی، اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے اور کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

