شہدادپور رپورٹ اميرحيدر بے نقاب نیوز شهدادپور
چند ماہ قبل شہدادپور میں قتل ہونے والے نوجوان جام عزیز جکھرو کے مقدمے میں ایک بار پھر نیا تنازع سامنے آگیا ہے۔ مقتول کی والدہ نے ویڈیو بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ کیس میں مبینہ طور پر ملوث قرار دیے جانے والے اور نوکری سے برطرف سابق ایس ایچ او شبیر دلوانی کو بحال نہ کیا جائے۔والدہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل کے بعد خاندان مسلسل انصاف کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، لہٰذا اگر شبیر دلوانی کو دوبارہ ملازمت پر بحال کیا گیا تو وہ شدید احتجاج کریں گی۔ انہوں نے اعلیٰ حکام، آئی جی سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ متاثرہ خاندان کے تحفظات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔مقتول کے ورثاء کا مؤقف ہے کہ جام عزیز جکھرو قتل کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے متاثرہ خاندان کے خدشات میں اضافہ ہو۔ دوسری جانب متعلقہ حکام کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا

