بلجئیم :یورپ اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس سے نمٹنے کے لیے مختلف ممالک کے حکام مختلف قسم کے اقدامات کر رہے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں الکحل کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے جبکہ سپین اور جرمنی میں سپورٹس کے کئی ایونٹ ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسی طرح برطانیہ میں ’ٹروپیکل نائٹس‘ کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

فرانس میں الکحل پر پابندی
فرانس میں گرمی کے باعث مشہور گلاس پیرامڈ کے نیچے ہونے والا موسیقی کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔
ملک کے کچھ حصوں میں پہلے ہی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ پیسو کے علاقے میں 42 اعشاریہ دو تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پیر کے روز تک یہ تعداد 49 تک پہنچنے کا امکان ہے۔ لوگ گرمی سے بچنے کے لیے ٹھنڈے مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔ حکام نے سینٹ مارٹن کینال میں تیراکی کی اجازت بھی دے دی ہے۔
بیلجیئم میں گرمی مزید بڑھنے کی پیش گوئی

وہاں گرمی کی وجہ سے زیادہ رش والے مقامات کی ٹرینز بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

حکام نے اتوار سے بدھ تک ہیٹ ویو کا باضابطہ اعلان کیا ہے جس کے دوران بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمے کا کہنا ہے کہ دن کے علاوہ رات میں بھی درجہ حرارت زیادہ رہے گا۔
رائل میٹرولوجیکل سوسائٹی کا کہنا ہے کہ چند روز میں سب سے زیادہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔
شدید گرمی کے باعث سکول بند، ٹرین سروس معطل، شراب پر پابندی، نہروں میں نہانے کی اجازت دیدی گئی


