Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بڑی خوشخبری ،آئی فون سمیت تمام امپورٹڈ موبائل فون سستے ہوگئے

      ایپل کا نیا ’آئی فون 18 پرو‘؛ کیا کیا شاندار اے آئی فیچرز اور خصوصیات ہیں ، جانئے!

      استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی اور پانچ سالہ پابندی ختم

      ’’ اڑتا ہوا وائٹ ہاؤس ’’ٹرمپ نے نئے ’’ایئر فورس ون‘‘ کی رونمائی کردی،

      1000 سال پرانا دیو ہیکل ‘میجر اوک’ درخت ہمیشہ کے لیے خاموش؛ شیئر ووڈ فاریسٹ کا قدیم ترین ورثہ ختم!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایف سی اہلکار کا قتل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماوں کو  عمر قید کی سزا 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ :بلوچستان (رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز نیٹورک)

    کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے رہنما صبغت اللہ عرف شاہ جی کو جولائی 2024 میں گوادر میں احتجاج کے دوران ایک ایف سی اہلکار کے قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
    انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کوئٹہ کے جج محمد علی مبین نے پیر کو سنائے گئے فیصلے میں دونوں ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزامات میں مجرم قرار دیا۔
    عدالت نے قرار دیا کہ دونوں عمر قید کی سزائیں بیک وقت چلیں گی۔دالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ چونکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے غیر قانونی اجتماع میں فعال شریک تھے اور مقتول ایف سی اہلکار شبیر احمد کے قتل کے مشترکہ مقصد میں شریک تھے لہٰذا دونوں ملزمان کو ‘قتل عمد ‘کا مجرم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 ب ، دفعہ 147 اور 148 کے تحت عمر قید کی سزا اور مقتول کے ورثا کو فی کس دو لاکھ روپے ادا کرنے کی سزا سنائی۔
    فیصلے کے مطابق معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
    عدالت نے فیصلہ دیا کہ دونوں ملزمان بی وائی سی کے غیر قانونی اجتماع میں فعال شرکت انسداد دہشتگردی کی دفعہ 6 کے تحت دہشتگردی کی تعریف میں آتی ہے اسی لیے انہیں اسی ایکٹ کی دفعہ 7 اے کے تحت بھی مجرم قرار دیا جاتا ہے اور دونوں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ دو دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی جاتی ہے۔
    عدالت نے قرار دیا کہ دونوں عمر قید کی سزائیں بیک وقت چلیں گی۔
    یاد رہے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی اس وقت دیگر مقدمات میں پہلے ہی کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں مارچ 2025 سے قید ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ جی نے مقدمے کی کارروائی میں حصہ نہیں لیا اور ٹرائل کا بائیکاٹ کیا۔ عدالت نے کہا کہ دونوں ملزمان کو ویڈیو لنک کے ذریعے متعدد مواقع فراہم کیے گئے تاہم انہوں نے کارروائی میں شرکت سے انکار کیا۔
    عدالت نے قرار دیا گیا کہ ملزمان کو دفاع کے لیے سرکاری وکیل مقرر کیا گیا تاہم ملزمان نے سرکاری وکیل سے بھی مشاورت نہیں کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کی دانستہ عدم شرکت مقدمے کو روکنے یا مؤخر کرنے کا جواز نہیں بن سکتی۔عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ، عینی شاہدین، مدعی مقدمہ اور تفتیشی افسر کے بیانات ایک دوسرے کی تائید کرتے ہیں اور ان میں ایسا کوئی بنیادی تضاد موجود نہیں جو مقدمے کو متاثر کرے۔
    فیصلے میں کہا گیا کہ اگرچہ مقدمہ درج کرنے میں تقریباً سات گھنٹے کی تاخیر ہوئی تاہم حالات کے تناظر میں یہ تاخیر فطری تھی اور اس بنیاد پر استغاثہ کا مقدمہ مشکوک نہیں بنتا۔
    عدالت نے مزید قرار دیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نہ تو ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور نہ ہی کسی قانونی فریم ورک کے تحت تسلیم شدہ تنظیم۔ فیصلے کے مطابق آئین کا آرٹیکل 16 پرامن اجتماع کا حق دیتا ہے تاہم یہ حق قانون کے تحت عائد معقول پابندیوں سے مشروط ہے اور کوئی اجتماع اس وقت قانونی تحفظ سے محروم ہو جاتا ہے جب وہ پرامن اظہار کی حدود سے نکل کر غیر قانونی شکل اختیار کر لے۔
    عدالت کے مطابق ایف سی اہلکار سرکاری فرائض انجام دے رہے تھے۔ انہیں عوامی طور پر ناجائز قبضہ کرنے والے قرار دیا گیا اور کھلے عام انہیں دشمن سمجھتے ہوئے حملے کا ہدف بنایا گیا تو ایسا اجتماع کسی صورت قانون کے تحفظ کا مستحق نہیں رہتا۔ یہ عمل انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔
    یہ واقعہ جولائی 2024 میں اس وقت پیش آیا جب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے گوادر میں ’بلوچ راجی مچی‘ کے نام سے اجتماع کا اعلان کیا۔ اجتماع سے ایک روز قبل مختلف علاقوں سے جانے والے قافلوں کو روکنے کے لیے بلوچستان کے متعدد اضلاع میں شاہراہیں بند کی گئیں جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا تعلق لانگو قبیلے اور بلوچستان کے ضلع قلات سے ہے تاہم ان کا خاندان طویل عرصہ سے کوئٹہ میں رہائش پذیر ہے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے بولان میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
    صبغت اللہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں میں شامل ہیں اور تنظیم کے زیر اہتمام ریلیوں، احتجاجی دھرنوں اور عوامی اجتماعات میں فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ وہ شاہ جی کے نام سے معروف ہیں۔
    صبغت اللہ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت سے ہے ۔ ان کے والد مولانا عبدالحق بلوچ قومی اسمبلی کے سابق رکن ، بلوچستان کے معروف عالم دین، سیاستدان اور جماعت اسلامی بلوچستان کے سابق امیر رہے ہیں۔

    Related Posts

    ضلعی انتظامیہ ،پولیس ، پاک آرمی کا مختلف علاقوں میں مشترکہ فلیگ مارچ ،فلیگ مارچ

    خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی کارکردگی زیرو، تقاریر لیڈر سے شروع اور لیڈر پر ختم،نوازشریف کا نام قومی ترقی سے جڑا ہے نوٹ پر ضروری نہیں ، عظمیٰ بخاری

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے

    مقبول خبریں

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل کے روز پاکستان کا دورہ کریں گے

    شیخوپورہ ، ملزمان گرفتار نہ ہو سکے، مقتول بچے کے لواحقین کا ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج

    ایف سی اہلکار کا قتل بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماوں کو  عمر قید کی سزا 

    شیخوپورہ:فرنٹ سیٹ نہ د ینے پر ٹریفک پولیس اہلکارنے مسافرکوگولی ماردی

    شدید گرمی کے باعث سکول بند، ٹرین سروس معطل، شراب پر پابندی، نہروں میں نہانے کی اجازت دیدی گئی

    بلاگ

    اور :-یہ ملک پاکستان۔۔۔میری امنگوں کا ترجمان

    سوشل میڈیا کا زہر: طبی غلط معلومات کی خاموش وبا

    وردی، سفارش اور انصاف کی جنگ، ،ڈی پی او قصور نے سیاسی دباؤ کے تاثر کو کیسے دفن کیا؟

    جنگ کسی نے لڑی، امن کسی نے کرایا، مگر سب سے زیادہ کمائی چین کرے گا؟

    چودہ نکاتی معاہدہ: امن کی دستاویز یا طاقت کی نئی تقسیم؟امریکہ اور ایران معاہدے کا جائزہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.