پسروراشفاق
ٹاؤن ڈویلپر کے ملازم اور اہلیہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کا الزام۔بتایا گیا ہے کہ پسرور ڈسکہ روڈ پر زیر تعمیر پلی کے قریب ٹاؤن ڈویلپرز نارووال کے ملازم محمد علی وسیم اور ان کی اہلیہ کے ساتھ مبینہ راہزنی کی واردات پیش آئی ہے جس میں مسلح افراد نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز چھین کر فرار ہوگئے۔محمد علی وسیم کے مطابق انہیں پلاٹس کی فروخت پر کمیشن کی رقم ملی تھی، جس کی خوشی میں وہ اپنی اہلیہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر کھانا کھلانے کے لیے گجرات کے کنارا ہوٹل لے گئے۔ واپسی پر رات کے وقت پسرور ڈسکہ روڈ پر زیر تعمیر پلی کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا جبکہ محمد علی وسیم کا الزام ہے کہ واقعہ کی اطلاع دینے کے باوجود پولیس تھانہ صدر پسرور نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔اس سلسلہ میں تھانہ رابطہ کرنے پر پتہ چلا کہ واردات کے بارے میں درخواست موصول ہو گئی اور وقوعہ والی جگہ کا معائنہ کرنے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

