انورزیب خان پشاور
صوبائی وزیر برائے معدنیات عارف احمد زئی کی زیرِ صدارت محکمہ معدنیات کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کوہاٹ، صوابی، مردان اور نوشہرہ کے مائنر منرل بلاکس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں غیر نیلام شدہ منرل بلاکس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے حکام کو ہدایت کی کہ ان بلاکس کی نیلامی کا عمل جلد مکمل کیا جائے تاکہ غیر قانونی کان کنی کا خاتمہ، قومی خزانے کے نقصان کا سدباب اور صوبائی محصولات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکے۔عارف احمد زئی نے منرل آکشن کمیٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ضروری قانونی و انتظامی اصلاحات پر زور دیتے ہوئے جلد قابلِ عمل تجاویز طلب کر لیں۔ انہوں نے غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لیے منرل فورس کے قیام اور معدنیات کی پیداوار و ترسیل میں انڈر رپورٹنگ کے خاتمے کے لیے موبائل ویئنگ اسٹیشنز کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

