سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)
صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
یہ بات انہوں سٹی صدر مسلم لیگ (ن) رفیق مغل کے ہمراہ گلوبل ایجوکیشن آفس کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کاروباری شخصیات، سماجی رہنماؤں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

