کبیر والاملک عطاء الرحمن بیورو چیف ب نقاب نیوز
ڈی پی او محمد عابد کی زیر نگرانی محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کا عملی جائزہ، مرکزی امام بارگاہ بلاک نمبر 11 میں موک ایکسرسائز کا انعقاد
خانیوال پولیس، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ اور خفیہ اداروں نے حصہ لیا
مرکزی امام بارگاہ میں دہشت گردی کی فرضی اطلاع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا فوری اور مؤثر ردعمل
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کوئیک ریسپانس دیتے ہوئے مقررہ وقت میں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مکمل کیافرضی مشق میں دہشت گردی کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے اور شہریوں کے تحفظ کی عملی مشق کی گئی موک ایکسرسائز کا مقصد محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔ڈی پی او خانیوال کا کہنا ہےکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔عزاداران کی جان و مال کا تحفظ خانیوال پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے خانیوال پولیس و دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں پرامن یوم عاشورہ کے انعقاد کیلئے تمام سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہےشرپسند عناصر اور امن خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

