Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مہاجر نشستوں پراحتجاجی سیاست مسترد،آزادجموں وکشمیرسپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پرحکومتی موقف درست قرار دیدیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    مظفر آباد:آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس 1 (2026ء) پر دی گئی رائے نے مہاجر نشستوں کے معاملے پر حکومت کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا اوراحتجاجی سیاست مسترد کر دی۔
    صدر آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے حکومت کے مشورے پر آئین کے آرٹیکل 46-A کے تحت صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا۔آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس 1 (2026ء) کے مطابق قرار دیا کہ 12 مہاجر نشستیں آرٹیکل 22 کے تحت آئینی تحفظ رکھتی ہیں اور انہیں انتظامی فیصلے سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ مہاجر نشستوں کی تاریخی بنیاد 1960، 1964، 1970 کے قوانین، عبوری آئینی انتظامات، 1974 کے آئین اور 1975 کے ایکٹ سے جڑی ہوئی ہیں۔
    آزاد جموں کشمیر سپریم کورٹ کے مطابق مہاجر نشستوں میں کسی بھی تبدیلی کے لیے آرٹیکل 33 کے تحت آئینی ترمیم ناگزیر ہے۔ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آزاد کشمیر میں فیصلہ کن قوت سڑکوں پر احتجاج نہیں بلکہ آئین کی بالادستی ہے۔سپریم کورٹ نے حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کی کہ باقی ماندہ آئینی معاملات منتخب اسمبلی کے سپرد کیے جائیں۔
    عدالت نے واضح کیا ہے کہ آئینی ترمیم عوامی مینڈیٹ، پارلیمانی بحث اور آئینی طریقۂ کار سے ہی ممکن ہے۔آرٹیکل 22(4) کے تحت انتخابات کا بروقت انعقاد لازمی ہے، احتجاج یا سیاسی تنازعہ اس میں رکاوٹ نہیں بن سکتا۔آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے آرٹیکل 22(3) اور 22(4) کی تشریح کرتے ہوئے اسمبلی کے اختیارات اور مدت کو واضح کیا ہے۔
    آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے مطابق انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کے تحفظ کی آئینی ذمہ داری ریاست پر عائد ہوتی ہے۔پرامن احتجاج آئینی حق ہے، لیکن سڑکوں کی بندش، دھونس اور معمولاتِ زندگی میں خلل آئینی تحفظ حاصل نہیں کرتے۔کسی فرد کے حقوق کا استعمال دوسرے شہریوں کے حقوق سلب کرنے کا جواز نہیں بن سکتا۔ انتظامیہ عوامی امن، آئینی نظم اور قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کی پابند ہے۔
    ماہرین کے مطابق عدالتی رائے نے انتخابات اور ریاستی اداروں میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی بنیاد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے واضح کر دیا ہے کہ آئینی تبدیلی کا راستہ اسمبلی اور ووٹ ہے، دباؤ اور محاذ آرائی نہیں۔ ماہرین کا کہنا کہ باقی ماندہ دو مطالبات پر حکومت کا مؤقف درست ثابت ہوا، آئینی مسائل کا حل صرف آئینی طریقۂ کار سے ہی ممکن ہے۔آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کی رائے نے آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور ریاست کے امن و استحکام کے تحفظ کے مؤقف کو تقویت دی۔

    Related Posts

    ہیڈ مرالہ کے پل پر 35 لائیو کیمرے نصب

    عمران خان اور مولانا فضل الرحمان ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں: ملک محمد احمد خان

    مہنگائی کا طوفان: نانبائیوں نے سرکاری نرخ ماننے سے انکار کر دیا، نان اور روٹی کی نئی قیمت کیا؟

    مقبول خبریں

    مہنگائی کا طوفان: نانبائیوں نے سرکاری نرخ ماننے سے انکار کر دیا، نان اور روٹی کی نئی قیمت کیا؟

    پی آئی اے کے نئے مالکان کو 14.2 ارب روپے مالیت کی 11 جائیدادیں منتقل کر دی گئیں

    پڑھے لکھے نوکریوں سے محروم، سنگین مقدمات میں ملوث افراد کی بھرتیوں پر وزیراعلیٰ کا تحقیقات کا حکم

    آپریشن نصر 2: ایرانی میزائل ڈرون حملوں سے امریکی فوجی اڈوں کو شدید نقصان،ایرانی بندرگاہوں پر دوبارہ امریکی ناکہ بندی نافذ

    ناروے کے اسٹار فٹبالر کی سسلی میں پراسرار آمد، ہالینڈ گرل فرینڈ کے ہمراہ اٹلی کیوں پہنچے؟

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.