سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو ) تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ سٹی سیالکوٹ کے صدر چوہدری مزمل حسین گوندل اور جنرل سیکرٹری سید عمران علی غالب نقوی کے زیرِ انتظام چوک رنگ پورہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سبیل بیادِ پیاس شہداء کربلا 31 مئی 18 جیٹھ مطابق 10 محرم 61 ہجری کا اہتمام کیا گیا جس میں شہریوں کی بھرپور تعداد نے گرمی کے موسم میں صبح سے شام تک ٹھنڈے شربت سے سبیل جاری رکھی۔ اس موقع پر تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ کے ضلعی صدر چوہدری احسان اللہ دیال اور جنرل سیکرٹری انجمن شیعہ اثناء عشریہ (رجسٹرڈ) سیالکوٹ ظفر عباس اور سپرستِ اعلیٰ عباس علی بھٹی, غضنفر عباس (پومی) اور علامہ سید علی جواد الحسن نقوی مرکزی خطیب جامع مسجد امام بارگاہ درِ بتول اڈہ پسروریاں سیالکوٹ اور باوا سید علی ثمر عباس نقوی ماتمی سالار سنگت دعائے زہرا چونڈہ نے بھی شرکت کی۔ تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ سٹی سیالکوٹ کے عہدیداران و اراکین بھی موجود تھے جن میں حیدر علی گوندل،آغا شاہین, عدنان نقوی, راشد علی, شوکت علی, مشتاق حسین اور سید عرفان سجاد بھی موجود تھے۔

