راولپنڈی :آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔
راولپنڈی میں جاری پاکستان کے ایک ہزارویں ون ڈے میچ میں عرفات منہاس نے ڈیبیو کیا اور اس تاریخی میچ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا ہے۔ قومی ٹیم نے اس میچ میں ایک ہزار ون ڈے میچز کھیلنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
عرفات منہاس پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی 53 سالہ تاریخ میں ڈیبیو پر 5 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
سپنر عرفات منہاس نے 10اوورز میں 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
عرفات منہاس سے قبل فاسٹ بولر ذاکرخان نے 1984ء میں ڈیبیو پر نیوزی لینڈ کیخلاف پشاور میں 19 رنزکے عوض 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
عرفات منہاس کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
راولپنڈی ، عرفات منہاس کا 5 وکٹوں کے ساتھ تاریخ ساز ڈیبیو، پاکستان کو جیت کیلئے آسٹریلیا نے 201 کاہدف دیدیا

