بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب)کوئٹہ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کا مجموعی حجم تقریباً 1200 ارب روپے تک متوقع ہے ذرائع کے مطابق بجٹ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور مختلف ترقیاتی و غیر ترقیاتی شعبوں کے لیے فنڈز کی تقسیم پر مشاورت جاری ہے محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوامی فلاحی منصوبوں، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی پروگراموں کو ترجیح دی جائے گی محکمہ خزانہ کے مطابق سب سے زیادہ بجٹ محکمہ تعلیم کے لیے مختص کیے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے تقریباً 150 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ تعلیمی شعبے میں اسکولوں کی بہتری، اساتذہ کی بھرتیوں، بنیادی سہولیات اور تعلیمی معیار کی بہتری کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صحت، مواصلات، آبپاشی اور دیگر اہم شعبوں کے لیے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کیے جانے کی توقع ہے تاکہ صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا سکے حکام کے مطابق بجٹ کی حتمی منظوری سے قبل اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں مختلف تجاویز اور منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

