بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف) بلوچستان کی تین جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدیوں کے پابند سلال ہونے کا انکشا ف ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ، ڈیرہ مرادجمالی اور سنٹرل جیل گڈانی میں گنجائش سے دو گنا زیادہ قیدی بند ہیں محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کے بارہ جیلوں میں تین ہزار کے لگ بھگ قیدی قید ہیں ان میں 1939میں قائم ہونے والی ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں472 قیدیوں کو بندکرنے کی گنجائش ہے لیکن یہاں1100قیدی رکھے گئے ہیں،اسی طر ح ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مرادجمالی میں 120قیدیوں کو قید کرنے کی گنجائش ہے لیکن یہاں 250سے زائد قیدی اپنی سزا پوری کررہے ہیں اسی طرح 2002میں قائم ہونے والی سنٹر ل جیل گڈانی میں 223قیدیوں کو رکھا جاسکتا ہے مگر یہاں چار سو کے لگ بھگ قیدی رکھے جارہے ہیں بلوچستان حکومت نے گوادر ،قلات ، پشین سنٹرل جیل بنانے کے منصوبے پر کام شروع کرنا تھا لیکن فنڈز کی کمی کی باعث منصوبہ شروع نہیں ہو سکا ہے۔
بلوچستان، جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدی، نظام پر دباؤ بڑھ گیا

