بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب))کوئٹہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو صوبے میں سیاسی شعور اور انتخابی عمل میں عوامی شرکت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتی ہے تجزیہ کاروں کے مطابق اگرچہ بلوچستان آبادی کے لحاظ سے دیگر صوبوں کے مقابلے میں چھوٹا صوبہ ہے، تاہم 57 لاکھ سے زائد ووٹرز کی موجودگی اسے قومی سیاست میں ایک اہم کردار عطا کرتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے میں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں مزید اضافہ اور انتخابی عمل میں ان کی مؤثر شرکت جمہوری استحکام کے لیے انتہائی اہم ہوگی الیکشن کمیشن کے تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے آئندہ عام انتخابات میں صوبے کی سیاسی اہمیت مزید بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

