مری(بیورورپورٹ)28 مئی یومِ تکبیر ہماری قومی زندگی اورامت مسلمہ کے حوالے سے انتہائی اہم ترین اورتجدیدعہدکادن ہےان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن ضلع مری کے صدرراجہ محمددفتر عباسی نے یوم تکبیر کے حوالے سے وائٹ اونین ہال مال روڈ مری پر منعقدہ مرکزی تقریب سے بطورمہمان خصوصی ایک پرہجوم اورپروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ مئی میں معرکہ حق کے قابل فخراور یادگارمہینے میں پاک افواج نے فیلڈمارشل عاصم منیر کی ولولہ انگیزقیادت میں بھارت کولوہے کے چنے چبواکر ثابت کردیا کہ ہم ایک منظم اورمتحد ہیں اورپوری قوم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہےتقریب میں لیبرونگ ن ضلع مری کے صدرراجہ غالب بشیرعباسی،تحصیل مری کے صدر عبدالوحید عباسی،لیگی رہنماؤں ساجد دفترعباسی،، عباسی،قاصددفترعباسی کے علاوہ کثیر تعدادمیں لیگی رہنماؤں،کارکنوں مسول سوسائٹی،سیاسی، سماجی،کاروباری و عوامی شخصیات اوراہلیان مری نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی،اس موقع پرمہمان خصوصی ن لیگ ضلع مری کے صدر راجہ محمد دفتر عباسی نے یومِ تکبیر کی 28 ویں سالگرہ کاخوبصورت کیک لیگی رہنماؤں اورکارکنوں کے ہمراہ کاٹا

