ہرارے:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
Fatima Sana hit her way into the record books with a sensational half-century in Karachi 🎉
Catch the Pakistan skipper in action at the ICC Women’s #T20WorldCup next month, head here for tickets 🎟️ https://t.co/8kyuNOXKdL pic.twitter.com/eqc6lIQ19A
— ICC (@ICC) May 15, 2026
فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اپنی دھواں دار اننگز سے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ میں شاندار چھکے اور چوکے شامل تھے، جس کی بدولت پاکستان ٹیم نے بڑا مجموعہ سکور کیا۔جمعہ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 ناٹ آؤٹ سکور کرکے اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 223 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔
ثنا کی اس برق رفتار اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے\میچ کے آخری اوورز میں پاکستان کی اننگز کا نقشہ بدل دیا۔سائرہ جبین نے بھی کپتان ثنا کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے ہرایا جبکہ ٹی 20 سیریز میں بھی اب تک اس کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

