شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل )

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب سید موسی رضا کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 132 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ، حفظان صحت کیاصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 96 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ۔ معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 45 ہزار 370 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا،،،،مزید براں غیر معیاری اور ممنوع اشیا خورد نوش جن میں 20 لیٹر آئل ، 84 لیٹر مشروبات ، 5 کلو گرام دیگر زائد المیعاد اشیا اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا فوڈ کوالٹی جانچنے کے لیے نمونہ جات لے کر لیب بھجوائے گئے 2 فوڈ پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا،،،،اور متعدد فوڈ پوائنٹ مالکان کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے،،ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاکی خریدوفروخت کرنے والوں کیخلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے،

