سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں تعینات عادل شاہ اور انکے عملے کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک، شہری پریشان،سکھر میں واقع بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں تعینات انچارج *عادل شاہ اور انکے عملیکی من مانیوں کے باعث مستحق خواتین اور شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ من مانی خواتین کی رجسٹریشن کی کی منظوری عوامی شکایات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقم لینے کے لیے آنے والے افراد کو گھنٹوں لمبی قطاروں میں کھڑا رکھا جاتا ہے، لیکن جب ان کا نمبر آتا ہے تو انہیں یہ کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے کہ *آفس کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ انچارج عادل شاہ اور انکا عملا نہ صرف شہریوں کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے بلکہ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے مستحق افراد کی تذلیل بھی کرتا ہے۔ خواتین، بزرگ افراد اور دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ آفس کے انچارج عادل شاہ اور انکے عملے کے رویے اور انتظامی بے ضابطگیوں کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ مستحق افراد کو عزت اور سہولت کے ساتھ امدادی رقم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اس سلسلے عملہ کا موقف نہ مل سکا
بے نظیر انکم سپورٹ آفس میں تعینات عادل شاہ اور انکے عملے کا عوام کے ساتھ ناروا سلوک

