Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارے

      ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

      پاکستان کی ایک اور نجی ائیرلائن: ”ساؤتھ ایئر“ کا پہلا طیارہ پاکستان لینڈ کر گیا، جون سے اڑان بھرے گا

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    غریب کیلئے سختی، بااثر کیلئے نرمی؟ سیکرٹری بار کیخلاف مقدمہ، وکلا کا احتجاج پولیس کے خلاف کاروائی کا عندیہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    گوجرانوالہ :افسران کی سیکرٹری گوجرانوالہ بار حق نواز ہنجرا کے خلاف درج FIR خارج کرنے اور ڈی ایس پی کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کی یقین دہانی، وکلاء نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ نے سیکرٹری بار زین احمد ملک کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر آج مکمل ہڑتال اور عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم سی پی او گوجرانوالہ کی بار میں آمد اور مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد احتجاج مؤخر کر دیا گیا۔ وکلا برادری کے مطابق 11 مئی 2026 کو بار عہدیدار زین احمد ملک کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر شدید ردعمل سامنے آیا، جس کے بعد وکلا نے متعلقہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ بار ایسوسی ایشن نے ڈی ایس پی ٹریفک کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا عندیہ بھی دیا تھا۔ صورتحال اس وقت تبدیل ہوئی جب سی پی او گوجرانوالہ خود بار پہنچے اور وکلا سے مذاکرات کیے۔ ذرائع کے مطابق سی پی او نے ڈی ایس پی کے خلاف تادیبی کارروائی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے وکلا کے مطالبات تسلیم کیے، جس پر بار نے ہڑتال اور احتجاج عارضی طور پر موخر کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب اس واقعے نے ایک بار پھر پولیس کے رویوں پر بحث چھیڑ دی ہے۔ شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ عام اور کمزور شہریوں کے خلاف فوری مقدمات اور سخت کارروائیاں تو دیکھنے میں آتی ہیں، مگر بااثر افراد کے معاملات میں اکثر احتیاط اور نرمی برتی جاتی ہے۔ ناقدین کے مطابق قانون کا یکساں اطلاق ہی عوامی اعتماد کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ اداروں کی ساکھ برقرار رہے اور انصاف ہوتا ہوا بھی دکھائی دے۔

    Related Posts

    خانیوال :اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائیاں،اشتہاری ملزم اور رشوت خور پٹواری گرفتار

    اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر اسسٹنٹ سب انسپکٹراورکانسٹیبل کیخلاف کارروائی

     ٹرالرکی ٹکر،موٹر سائیکل سوارجاں بحق

    مقبول خبریں

    غریب کیلئے سختی، بااثر کیلئے نرمی؟ سیکرٹری بار کیخلاف مقدمہ، وکلا کا احتجاج پولیس کے خلاف کاروائی کا عندیہ

    عید الاضحیٰ پر شہریوں کی موجیں: چاند رات تک اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی بڑی تجویز، حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی

    بجٹ 2026-27،آئی ایم ایف کی فرمائش پر 230 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کی تیاریاں

    ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

    سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، چاندی مستحکم

    بلاگ

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.