Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سوشل میڈیا پابندیاں: قومی سلامتی یا اظہارِ رائے پر دباؤ؟ڈیجیٹل ترقی کے خواب کو کن خطرات کا سامنا؟

      8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

      سستا ایندھن، جدید ٹیکنالوجی: چیری ماسٹر کا پاکستان میں 13 نئے ماڈلز اور الیکٹرک گاڑی ‘کیو کیو’ لانے کا اعلان

      روبوٹ بنا مسافر طیارے کی ایک گھنٹہ تاخیر کا باعث

      میڈیا کی دنیا کا ایک عہد تمام: سی این این کے بانی اور عظیم مخیر ٹیڈ ٹرنر 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جلدی الیکشن نہیں ہورہے،سیاسی مفاہمت کیلئے آصف زرداری کردار ادا کرینگے،بلاول بھٹو زرداری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاڑکانہ :چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دیوار پر لکھا ہے کہ جلد الیکشن نہیں ہو رہے، لمبی اننگز کا فیصلہ عوام کریں گے۔
    لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مذاکرات اور مفاہمت کے راستے نکالنے چاہئیں، کیونکہ سیاست کے لیے مزید گنجائش نکالنا ملک کے مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست میں شدت پسندی پر ریاست سختی کرے تو شکایت نہیں ہونی چاہیے، البتہ جو سیاسی رویہ اپنائے گا اس کے لیے سیاسی گنجائش پیدا ہو سکتی ہے۔
    بلاول بھٹو نے کہا کہ صاف اور شفاف انتخابات کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔ ان کے مطابق ایک سیاسی جماعت تنہا ملک کے مسائل حل نہیں کر سکتی، تمام قوتوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔
    انہوں نے وضاحت کی کہ’پی ٹی آئی کے ساتھ تو کچھ ہوا ہی نہیں، لیکن اگر کوئی جماعت انتہاپسند تنظیم کی طرح کام کرے گی تو ریاست کا ردِعمل بھی وہی ہوگا جو قانون کے مطابق ہونا چاہیے۔‘
    چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی مفاہمت کے لیے صدر آصف علی زرداری اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، جبکہ جلدی انتخابات ایسے نہیں ہونے چاہئیں جن پر الزامات کی گرد چھائی رہے۔
    صحت کے شعبے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں شعبۂ صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے، عالمی معیار کے مراکز قائم ہیں، بچوں کی شرح اموات کم ہوئی ہے اور مریضوں کو 100 فیصد طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
    معاشی صورتحال کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اب بھی مشکلات سے گزر رہا ہے، مگر ملک ڈیفالٹ سے بچ چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سب سے کامیاب ماڈل ثابت ہوا ہے، اسی لیے وفاق کو بھی اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
    انہوں نے کہا کہ قومی مسائل کا مستقل حل پالیسیوں کے تسلسل میں ہے، اور یہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے۔

     

    Related Posts

    وکالت کے فائنل سمسٹر کے طالب علم نے پرائیویٹ ہاسٹل میں خود کشی کر لی

    شیخوپورہ: جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، متعدد مزدور زخمی

    بھنگ اتھارٹی ہیڈکوارٹر کیلئے 20 کروڑ جاری، کاشت کیلئے5 سالہ لائسنس جاری ہوں گے

    مقبول خبریں

    بھنگ اتھارٹی ہیڈکوارٹر کیلئے 20 کروڑ جاری، کاشت کیلئے5 سالہ لائسنس جاری ہوں گے

    "کاش ہم پھر سے ساتھ کام کر پاتے”: ویدیا بالن کس کی یاد میں رو پڑیں؟ دل سوز پیغام، 25 سال پرانی ‘گمشدہ’ فلم نے یادیں تازہ کر دیں

    متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کی خبروں کا ڈراپ سین، وزارتِ داخلہ نے اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا!

    8 مئی سے انسٹا گرام کی دنیا تبدیل،ہوشیار! آپ کے پرائیویٹ میسجز اب ’خفیہ‘ نہیں رہے

    داتا دربار خودکش حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پنجاب پولیس کے بہادر اہلکاروں کی 7ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

    بلاگ

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    کیا واقعی ایران نے 16 امریکی فوجی تنصیبات کو مفلوج کر دیا؟ — اندرونی کہانی

    کیا پاکستان میں مارشل لا قریب ہے؟ — ایک محتاط مگر واضح تجزیہ

    ون کانسٹیٹیوشن ایونیو—قانونی فیصلہ یا سیکیورٹی اسٹریٹیجی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.