Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

      لمبی قطاروں اور ٹریفک جام کا مسلہ حل،اب گاڑیاں ہوا میں اُڑا کریں گی

      قدرت کا ایک اور معجزہ؛ سمندر کی گہرائیوں میں چھپا ایسا راز جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا!

      گوگل کا بڑا اعلان، نیوز ویب سائٹس اور خبر رساں اداروں کیلئے خوشخبری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹیکساس (نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے امیر ترین شخص اور معروف امریکی صنعت کار ایلون مسک اور ان کی سیاسی کمیٹی ‘امریکہ پیک’ (America PAC) نے 2024ء کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران دیے گئے متنازع 10 لاکھ ڈالر روزانہ کی قرعہ اندازی کے وعدے پر دائر دو بڑے کلاس ایکشن مقدمات میں تصفیہ (Settlement) کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
    ٹیکساس کے شہر آسٹن کی فیڈرل کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں مسک اور درخواست گزاروں کے وکلاء نے جج کو آگاہ کیا کہ فریقین کے درمیان عدالت سے باہر معاہدہ طے پا گیا ہے، جو اب عدالت کی حتمی منظوری کا منتظر ہے۔
    یاد رہے 2024ء کے صدارتی الیکشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کو تقویت دینے کے لیے ای لون مسک نے اعلان کیا تھا کہ امریکی آئین کی حمایت میں ان کی پٹیشن پر دستخط کرنے والے 7 الیکشن پر اثر انداز ہونے والی (Swing) ریاستوں کے ووٹروں میں سے روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک شخص کو 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) کا انعام دیا جائے گا۔
    ریاست ایریزونا کے رہائشیوں نے مسک اور ان کی کمیٹی کے خلاف عدالت سے رجوع کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ: ووٹروں کو یہ تاثر دے کر گمراہ کیا گیا کہ 10 لاکھ ڈالر کا انعام قرعہ اندازی (Lottery) کے ذریعے مکمل طور پر بلا تفریق اور رینڈم (Random) نکالا جائے گا۔
    بعد ازاں دورانِ سماعت مسک کے وکلاء نے اعتراف کیا کہ یہ رقم قرعہ اندازی کے بجائے پہلے سے منتخب کردہ ‘ترجمانوں’ کو ان کے کام کے عوض دی جاتی تھی۔ شہریوں کا دعویٰ تھا کہ ان سے ‘لاٹری’ کا جھانسا دے کر ان کا ذاتی ڈیٹا اور پٹیشن پر دستخط حاصل کیے گئے۔
    درخواست میں فریقین کے درمیان طے پانے والی مالی یا دیگر شرائط کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی وکلاء نے اس پر کوئی اضافی تبصرہ کیا ہے۔ای لون مسک اور ان کی ٹیم نے ان تمام الزامات اور دھوکہ دہی کے دعوؤں کو مسلسل مسترد کیا تھا۔ تاہم، رواں سال جون میں فیڈرل جج کی جانب سے ای لون مسک کو خود عدالت میں پیش ہو کر گواہی دینے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد اب دونوں فریقین نے مقدمے کو باہمی رضامندی سے ختم کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

    Related Posts

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    مقبول خبریں

    ایلون مسک کا بڑا فیصلہ: 2024ء امریکی انتخابات کے 10 لاکھ ڈالر روزانہ قرعہ اندازی کیس میں ‘راضی نامہ’!

    خطے میں ہنگامہ خیز صورتحال: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اہم مشن پر کب تہران پہنچیں گے؟

    فرانس میں ہنگامے شدت اختیار کر گئے: 272 مظاہرین گرفتار، لیون میں سیاحتی دفتر نذرِ آتش!

    خیبر پختونخوا میں خونریزی کا خطرہ، ایمرجنسی کا نفاذ مجبوری تھی، شہباز شریف وزیراعظم

    عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار: سالانہ شرح 11.38 فیصد تک پہنچ گئی؛ آٹا، چکن اور دالوں سمیت 23 بنیادی اشیا مزید مہنگی

    بلاگ

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    ​”ناکامی کا ذمہ دار کون۔۔۔؟” میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.