اسلام آباد:پاکستان نے ایک بار پھر افغان طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت فوری طور پر بند کریں، اور واضح کیا ہے کہ سرحد کی بندش، تجارت کی معطلی اور بین الاقوامی رابطہ منصوبوں میں تاخیر کی ذمہ داری افغان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ افغان طالبان کی حمایت سے فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج جیسے گروہ پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ۔ترجمان دفترخارجہ نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں، بنیادی آزادیوں پر پابندیاں اور آبادیاتی ڈھانچے میں تبدیلی کی کوششیں کشمیری عوام کے اجتماعی سزا کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری نوجوان لاپتہ ہیں اور کئی حقیقی سیاسی رہنما بلا جواز قید میں رکھے گئے ہیں۔
افغان طالبان کی حمایت سے فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج جیسے گروہ پاکستان میں دہشت گردی کر رہے ہیں ،دفترخارجہ

