Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      موبائل فون پانی میں گر جائے؟ یہ 4 خطرناک غلطیاں ہرگز نہ کریں بصورت دیگر نقصان اٹھانا پڑے گا

      اے آئی کے ذریعے مقابلے کے امتحان میں ٹاپ کرنیوالے امیدوار کے خلاف تحقیقات شروع

      پہلے 36 گھنٹے تک سروس ٹھپ رہی، اب ہیکرز کا خطرہ، مائیکروسافٹ نے جاری کی وارننگ!

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تھائی لینڈ کے جزیرہ پھوکٹ میں آتشزدگی، 11 ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بنکاک :تھائی لینڈ کے مشہور سیاحتی جزیرے فوکٹ میں ایک تجارتی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے، جبکہ آگ نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق واقعہ پیر کی علی الصباح سیاحتی علاقے پٹونگ میں پیش آیا، جہاں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 17 منٹ پر ایک تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ عمارت میں ریسٹورنٹ، کرائے پر رہائش کی سہولت اور موٹرسائیکل کرائے پر دینے کی دکان قائم تھی۔آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور قریبی کئی عمارتوں تک پھیل گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیاں شروع کردیں۔
    فوکٹ پولیس کے سربراہ سوراچائی سوکسائی نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمارت کے قریب نصب بجلی کا ٹرانسفارمر آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی شواہد میں آتشزدگی کو جان بوجھ کر لگانے کے کوئی آثار سامنے نہیں آئے۔
    فوکٹ کے گورنر چوڈنارِن کوئڈسوم نے بتایا کہ عمارت میں موجود موٹرسائیکل کرائے پر دینے کی دکان میں تقریباً 100 موٹرسائیکلیں موجود تھیں۔ اس کے علاوہ وہاں گیس، انجن آئل، پلاسٹک کا سامان اور ٹائر بھی رکھے ہوئے تھے۔
    گورنر کے مطابق یہ تمام چیزیں آگ پکڑنے والا سامان تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت میں زہریلا اور گہرا دھواں بھر گیا۔
    حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 16 افراد میں 15 تھائی شہری جبکہ ایک میانمار کا باشندہ شامل ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں کوئی غیر ملکی سیاح ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
    زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں دھوئیں کے باعث سانس لینے میں دشواری اور ٹوٹے ہوئے شیشوں سے لگنے والی چوٹوں کا علاج فراہم کیا گیا۔

    Related Posts

    میرے سیل میں چوہے، کاکروچ،کنکھجورے اور سانپ نکلتے ہیں ،مستقل اندھا ہونے کاخطرہ، جیل اسپتال منتقل کیاجائے، بشریٰ بی بی

    جواب تو آگیا، سالک حسین نےکرپشن کے ثبوتوں کی الماری نہیں دکھائی ، عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب

    سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری

    مقبول خبریں

    میرے سیل میں چوہے، کاکروچ،کنکھجورے اور سانپ نکلتے ہیں ،مستقل اندھا ہونے کاخطرہ، جیل اسپتال منتقل کیاجائے، بشریٰ بی بی

    تھائی لینڈ کے جزیرہ پھوکٹ میں آتشزدگی، 11 ہلاک

    جواب تو آگیا، سالک حسین نےکرپشن کے ثبوتوں کی الماری نہیں دکھائی ، عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب

    سونے کی قیمت میں کمی کا رحجان جاری

    اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے، ہارٹ اٹیک، برین ہیمرج کا خطرہ، زندہ رہوں گا تو بے گناہی ثابت کروں گا، عمران خان کا جوڈیشری کے نام کھلا خط

    بلاگ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.