لندن :مشرق وسطیٰ سے آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل بحال ہونے اور امریکی اقدامات کے نتیجے میں رسد بڑھنے کی توقعات کے پیش نظر پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیرملکی خبر رساں ادارےکے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کے نرخ 47 سینٹ یا 0.49 فیصد کمی کے ساتھ 95.37 ڈالر فی بیرل ہو گئے ہیں، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یعنی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 23 سینٹ یا 0.26 فیصد کمی کے بعد 88.33 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران بھی اس جنگی صورتحال کے تناظر میں بین الاقوامی معیاری خام تیل کے نرخوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی تھی، جس میں برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی بالترتیب 16 فیصد اور 13 فیصد تک گر گئے تھے۔

