پسرور (محمد اشفاق، نمائندہ بے نقاب نیوز )
پسرور اور اس کے گرد و نواح میں چاول کی فصل کی کٹائی کا مرحلہ اب مکمل ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ حالیہ بارشوں کی وجہ سے رواں سیزن میں چاول کی کٹائی شدید تاخیر کا شکار ہوئی۔
چاول کی فصل بروقت نہ کٹنے کے باعث زمین کی تیاری اور گندم کی بوائی کا عمل بھی متاثر ہو رہا ہے اور معمول سے کافی تاخیر کا شکار ہے۔ مقامی کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ہر سال بدلتے ہوئے موسمی حالات اور بے وقت بارشوں کی وجہ سے فصلوں کا دورانیہ متاثر ہوتا ہے، جس کے نتیجے میں کسانوں کو نہ صرف اضافی اخراجات برداشت کرنے پڑتے ہیں بلکہ فصل کی مجموعی پیداوار میں بھی نمایاں کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔




