Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈیمو کریٹس کی جانب سے تحقیقات :کیا خلیجی ممالک صدر ٹرمپ کے خلاف گواہی دیںگے? واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن: امریکی اخبار "دی واشنگٹن پوسٹ” کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ہونے والے امریکی وسط مدتی انتخابات (مڈ ٹرم الیکشنز) میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ میں واضح برتری حاصل کرنے کے بعد خلیجی ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی انتظامیہ اور خاندان سے جڑے مبینہ مالی معاملات اور کرپشن کی ممکنہ تحقیقات کے اثرات سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
    امریکی حکام اور خلیجی سفارت کاروں کے حوالے سے شائع ہونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈیموکریٹک قانون سازوں نے ان تینوں ممالک کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ٹرمپ اور ان کے قریبی ساتھیوں سے منسلک رئیل اسٹیٹ معاہدوں، مالیاتی سرمایہ کاری اور تحائف کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ قانون سازوں نے یہ تنبیہ بھی کی ہے کہ اگر ان تحقیقات میں تعاون نہ کیا گیا تو واشنگٹن کے ساتھ ان ممالک کے تعلقات، بشمول ہتھیاروں کی فروخت اور سیکیورٹی معاونت، متاثر ہو سکتے ہیں۔

    Persian Gulf governments are preparing with dread for the inevitable: A damaging barrage of inquiries into alleged corruption involving President Trump, his administration and family, by Democrats who swept the midterm elections. https://t.co/XHmJ4oV7jO

    — The Washington Post (@washingtonpost) November 14, 2026


    تاہم سفارت کاروں اور معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق خلیجی حکومتوں کی جانب سے حساس معلومات یا نجی خط و کتابت فراہم کیے جانے کا امکان کم ہے، کیونکہ ان کے خیال میں اس سے سفارتی سبکی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب خلیجی حکومتوں نے اپنے تمام مالی معاملات کو قانونی قرار دیتے ہوئے کسی بھی قسم کی ناجائز رعایت حاصل کرنے کے الزامات کو مسترد کیا ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس نے بھی مفادات کے کسی بھی ٹکراؤ کی تردید کی ہے۔
    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ان متوقع تحقیقات میں خصوصی توجہ ٹرمپ خاندان سے وابستہ کرپٹو کرنسی کمپنی "ورلڈ لبرٹی فنانشل” میں متحدہ عرب امارات کے ایک ادارے کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر کے حصص کی خریداری پر مرکوز رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے منسلک ایک ادارے نے یہ سرمایہ کاری کی تھی، جس کے کچھ عرصے بعد متحدہ عرب امارات کو جدید امریکی سیمی کنڈکٹر (اے آئی) چپس تک رسائی حاصل ہوئی۔
    واضح رہے کہ "ورلڈ لبرٹی فنانشل” کی بنیاد ڈونلڈ ٹرمپ کے تینوں بیٹوں اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے بیٹے زیک وٹکوف نے رکھی تھی۔ اس معاہدے کے منظرِ عام پر آنے پر ڈیموکریٹک سینیٹر الزبتھ وارن نے اسے "کھلی بدعنوانی” قرار دیا تھا، جبکہ صدر ٹرمپ اس حوالے سے پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کاروبار ان کے بیٹے چلاتے ہیں اور وہ اس معاملے سے لا علم تھے۔

    Related Posts

     سیالکوٹ: سسر کی ہوس کا شکار بننے سے انکار پر بہو کا بہیمانہ قتل؛ ساس، سسر اور شوہر گرفتار

    اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کا مجوزہ منصوبہ تیار؛ حدود میں توسیع اور نیا بلدیاتی ماڈل زیرِ غور

    پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے، مریم نواز شریف

    مقبول خبریں

     سیالکوٹ: سسر کی ہوس کا شکار بننے سے انکار پر بہو کا بہیمانہ قتل؛ ساس، سسر اور شوہر گرفتار

    اسلام آباد کو خصوصی انتظامی حیثیت دینے کا مجوزہ منصوبہ تیار؛ حدود میں توسیع اور نیا بلدیاتی ماڈل زیرِ غور

    ڈیمو کریٹس کی جانب سے تحقیقات :کیا خلیجی ممالک صدر ٹرمپ کے خلاف گواہی دیںگے? واشنگٹن پوسٹ کی چشم کشا رپورٹ

    پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے، مریم نواز شریف

    میٹرک سالانہ امتحانات 2027ء کا شیڈول جاری

    بلاگ

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.