لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور میں زیرِ تعمیر پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پراجیکٹ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا پراجیکٹ ہے۔
وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے میسج میں کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے پنجاب اور پاکستان کے وژن کو حقیقت میں بدلنے کی جانب ایک سنگِ میل ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ لاہور میں پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کو اے آئی سے چلنے والی موسمیاتی انٹیلیجنس سسٹم سے مزین کیا گیا ہے۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے موسمیاتی پیشگوئی ممکن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری ہوا کے معیار، پانی، مٹی اور موسم کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کا منفرد مرکز ہوگا۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں ماحولیاتی ڈیٹا، ریسرچ لیبارٹریز سے نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کے لیے مزید سیکھنے کے مواقع میسر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں عالمی سائنسی تعاون اور بین الاقوامی شراکت داری کو ایک ہی چھت تلے یکجا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کی جدید ترین سہولت سے ارلی وارننگ سسٹمز، سیلاب کی پیشگوئی کی جا سکے گی۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری میں موسمیاتی تیاری، آفات سے بحالی، آبی تحفظ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Alhamdulillah! A glimpse of the work in progress on the upcoming Punjab Climate Observatory in Lahore, envisioned as Pakistan’s first of its kind facility and a landmark step towards realizing our vision of a climate resilient Punjab and Pakistan.
We envision the Punjab Climate Observatory in Lahore as a pioneering hub for AI powered climate intelligence, advanced forecasting and real time monitoring of air quality, water, soil and weather.
Bringing environmental data, research laboratories, learning spaces, opportunities for young climate scientists, global scientific collaboration and international partnerships under one roof, this state of the art facility will strengthen early warning systems, flood forecasting, climate preparedness, disaster rehabilitation, water conservation, sustainable resource management, climate resilient agriculture, forest conservation, evidence based policymaking and public awareness, with far reaching impact at provincial, national and regional levels.
Our ambition is to empower the next generation of climate scientists and position Punjab as a regional leader and international partner in climate innovation, protecting our environment, communities and future generations.
A resilient Punjab for a climate resilient Pakistan! InshaAllah 🇵🇰
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 15, 2026
مریم نواز شریف نے کہا کہ پائیدار وسائل کے انتظام، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت، جنگلات کے تحفظ کا کام بھی پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری سے کیا جا سکے گا۔ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری شواہد پر مبنی پالیسی سازی اور عوامی آگاہی یقینی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کلائمیٹ آبزرویٹری کے قیام کے صوبائی، قومی اور علاقائی سطح پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارا عزم نوجوان کلائمیٹ سائنسدانوں کی نئی نسل کو بااختیار بنانا اور پنجاب کو موسمیاتی جدت میں علاقائی رہنما اور بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر سامنے لانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنے ماحول، اپنی کمیونٹیز اور آنے والی نسلوں کی حفاظت ہمارا عزم ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پنجاب، موسمیاتی تبدیلیوں سے محفوظ پاکستان کے لیے کوشاں رہیں گے۔

