سرگودھا:پولیس کو دھمکیاں دینے والا بدنام زمانہ اشتہاری انعامو وینس اپنے ساتھیوں سمیت مارا گیا۔پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ہونے والے بڑے پولیس مقابلہ میں بدنام زمانہ جرائم پیشہ شہزاد نصر عرف انعامو وینس پولیس اور سی سی ڈی کے ساتھ مقابلے میں پار ہو گیا اس مقابلے میں انعامات وینس کا ساتھی فیصل بڈھیکا بھی اپنے انجام کو پہنچا۔
انعامو اپنے علاقے میں جرائم پیشہ کے طور پر جانا جاتا تھا تاہم وہ نیشنل میڈیا کی خبروں کی زینت تب بنا جب اس نے چند ماہ قبل ایک بھیرہ انٹرچینج کے قریب سے پولیس اہلکار اویس کو اغوا کر لیا اس نے نہ صرف اس پولیس اہلکار کو اغوا کیا بلکہ اس کی اپنی حراست میں ہوتے ہوئے ویڈیو بھی جاری کی اس اہلکار کو کو تو بعد میں بازیاب کروا لیا گیا تاہم انعامو وینس پولیس کی ہٹ لسٹ پر ا گیا کسی بھی پولیس اہلکار کو اغوا کرنا محکمہ پولیس میں ایک سنگین ترین جرم سمجھا جاتا ہے جس کی کوئی معافی نہیں ہے۔
ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم ایک بہادر، فرض شناس، ایماندار اور کرائم فائٹر پولیس افسر ہیں۔ ان کی تعیناتی کے بعد سرگودھا میں جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری قابلِ تحسین ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث ایک خطرناک گینگ کے سرغنہ کی پولیس مقابلے میں ہلاکت بھی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔بلاشبہ ایسے افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں جو دباؤ کے بجائے جرات، دیانت داری اور عملی کارکردگی سے اپنی پہچان بناتے ہیں۔ ڈی پی او توقیر محمد نعیم اور ان کی ٹیم شاباش کے مستحق ہیں۔
@sargodhapolice @RpoSargodha
@OfficialDPRPP @MaryamNSharif— Abbas Ahmed (@abbasHQahmed) November 15, 2026
انعامو وینس نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس کے کسی ساتھی کو مارا گیا تو وہ ایک کے بدلے 10 پولیس اہلکار کے گا۔ یہ سلسلہ یہی نہیں رکا بلکہ انعامو وینس نے 15 پر ڈکیتی کی کال کی اور جب پولیس وہاں پر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تاہم اس واردات کے بعد بھی انعامو بچنے میں کامیاب ہو گیا اور وہ وہاں سے فرار ہو گیا، جس کے بعد پولیس مسلسل اس کا پیچھا کیے ہوئے تھی گزشتہ رات پولیس کو انامو وینس کی ٹپ ملی کہ وہ کوٹ مومن کے علاقہ چک نمبر 12 میں موجود ہے جس پر ڈی پی او سرگودھا ایس ایس پی توقیر نعیم اپنی بھاری نفری کے ہمراہ ملزم کا پیچھا کرنے پہنچے جہاں پر ملزم پولیس کے ساتھ مقابلے میں اپنے ایک ساتھی فیصل کے ساتھ پار ہو گیا۔ انعامو وینس پر سنگین ترین دفعات کے 27 مقدمات درج تھے۔ ملزم کے خلاف دس مختلف اضلاع میں مقدمات درج تھے۔
سرگودھا پولیس کے مطابق ملزم 32 سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ دوسرا اشتہاری فیصل بڈھیکا انسپکٹر شاہد ہرل اور انسپکٹر عصر عباس پر حملے سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزمان ویگو ڈالا میں سوار تھے، پولیس نے ناکہ بندی پوائنٹ نزد چک 12 جنوبی پر روکنے کی کوشش کی جنہوں نے پولیس پارٹی پر سیدھی حملہ کیا اور جوابی ف ا ئ ر ن گ کے تبادلے میں دونوں ملزمان انجام کو پہنچے۔
انعام ونیس سرگودھا، منڈی بہاؤالدین اور چکوال پولیس سمیت کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھی مطلوب تھا۔ یہ گینگ 2023ء سے پنجاب کے اضلاع سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، چکوال ، گجرات اور جہلم کے اضلاع میں سرگرم عمل تھا، انکی مجرمانہ سرگرمیوں کا دائرہ آزاد کشمیر تک بھی پھیلا رہا، گزشتہ چند ماہ کے دوران اس خطر ناک گینگ کے 3 مرکزی ارکان اور مجموعی طور پر 13 ارکان انجام کو پہنچ چکے ہیں۔


